وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

عمان کے قریب ایک تجارتی جہاز پر ہوئےحملے کے بعد بھارتی ساحلی محافظ دستےاور عمان کے حکام کی مشترکہ کوششوں سے 24 بھارتی ملاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیاگیا

प्रविष्टि तिथि: 09 JUN 2026 4:16PM by PIB Delhi

بھارتی کوسٹ گارڈ کے میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر (ایم آر سی سی) ممبئی کو 8 جون 2026 کو تقریباً 2 بج کر 20 پر اطلاع موصول ہوئی کہ پلاؤ کے جھنڈے والے آئل ٹینکر ایم ٹی میری ویکس پر میزائل حملہ ہوا ہے، جس میں 24 بھارتی عملے کے ارکان سوار تھے۔ یہ جہاز عمان کے ساحل کے قریب مسیرہ کے پاس لنگر انداز تھا۔اطلاع ملنے کے بعد ایم آر سی سی ممبئی نے عمان میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو سینٹر (او ایم ایس سی) سے فوری رابطہ قائم کیا اور صورتحال کی نگرانی اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے قریبی رابطہ اور ہم آہنگی برقرار رکھی۔تقریباً 5 بجے شام میں عمانی حکام نے تصدیق کی کہ تمام 24 بھارتی عملے کو عمان نیوی کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔جہاز اب بھی عمان کے مسیرہ کے قریب لنگر انداز ہے، جبکہ عملہ محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

1.jpeg

یہ کامیاب ریسکیو آپریشن بین الاقوامی بحری تعاون اور اس شعبے میں سمندری بچاؤ افسران کے درمیان  مضبوط تال  میل کے اثرادار نظام کو اجاگر کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھارتی کوسٹ گارڈ کے اس عزم کو بھی نمایاں کرتا ہے کہ وہ بھارتی ملاحوں کی حفاظت اور بحری ہنگامی حالات میں بروقت امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے مسلسل سرگرم رہتے ہیں۔

***

ش ح۔ ک ا۔ م ا

U.NO.8169


(रिलीज़ आईडी: 2270812) आगंतुक पटल : 18
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Malayalam , English , हिन्दी , Marathi , Bengali , Gujarati , Tamil , Telugu