ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب جینت چودھری نے ڈیجیٹل شمولیت اور مستقبل کے پیش نظر تیار مہارتوں کو فروغ دینے کے مقصد سے پانچ نئی سولر کمیونٹی ہب اسکل وینز کو ہری جھنڈی دکھائی


ڈیل ٹیکنالوجیز اور این ایس ڈی سی نے بھارت میں ڈیجیٹل شمولیت اور مستقبل کی مہارتوں کی ترقی کو فروغ دینے کیلئے پانچ نئی سولر کمیونٹی ہب اسکل وینز کا آغاز کیا

ڈیل ٹیکنالوجیز کی سولر کمیونٹی ہب اسکل وینز مصنوعی ذہانت سے چلنے والے لرننگ ٹولز، مخصوص اسکلنگ ماڈیولز اور روزگار کیلئے منظم راستے فراہم کرتی ہیں، جو مزید 50 سے زائد ووکیشنل، اعلیٰ تعلیمی اور کمیونٹی اداروں تک رسائی دیتی ہیں

مالی سال 2023 سے اب تک بھارت میں 2.67 ملین افراد تک رسائی حاصل کی گئی ہے، کیونکہ ڈیل ٹیکنالوجی، مہارتوں اور معاشی ترقی کے مواقع تک رسائی بہتر بنانے کی اپنی کوششوں کو مزید وسعت دے رہا ہے

یہ سولر کمیونٹی ہب اسکل وینز پسماندہ کمیونٹیز کو مقامی رابطہ، ملازمت سے متعلق مہارتوں کی تربیت، تعلیم اور بنیادی خدمات فراہم کرتی ہیں

प्रविष्टि तिथि: 09 JUN 2026 2:02PM by PIB Delhi

حکومت ہند میں کاروبار اورہنرمندی کے فروغ کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزارتِ تعلیم کے وزیر مملکت جناب جینت چودھری نے آج پانچ نئی سولر کمیونٹی ہب اسکل وینز کا افتتاح کیا، جو بھارت بھر میں ڈیجیٹل رسائی اور مستقبل کے لئے تیار ہنر کو وسعت دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ڈیل ٹیکنالوجی (این وائی ایس ای:ڈی ای ایل ایل) نے نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) کے اشتراک سے اور لرننگ لنکس فاؤنڈیشن کے ذریعے نافذ کئے جانے والے اس منصوبے کو تیار کیا ہے، جو ڈیجیٹل فاصلے کو کم کرنے کے لیے ڈیل کی عالمی سطح پر سب سے اہم کوششوں میں سے ایک کا اگلا مرحلہ ہے۔ یہ اسکل وینز اتر پردیش، دہلی/این سی آر، کرناٹک، تلنگانہ اور مہاراشٹر کی کمیونٹیز کی خدمت کریں گی، جہاں یہ شمسی توانائی سے چلنے والی ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت پر مبنی تعلیم اور روزگار کے مواقع نوجوانوں، خواتین اور پسماندہ طبقات تک براہ راست پہنچائیں گی۔

یہ توسیع بنیادی ڈیجیٹل خواندگی سے کہیں آگے ہے۔ یہ اسکل وینز مخصوص تربیتی ماڈیولز اور منظم روزگار کے راستے فراہم کرتی ہیں اور 50 سے زائد ووکیشنل، اعلیٰ تعلیمی اور کمیونٹی اداروں کو ٹیکنالوجی پر مبنی معاونت فراہم کرتی ہیں۔ ہر یونٹ قابلِ تجدید توانائی سے چلتا ہے اور لیپ ٹاپس، انٹرایکٹو اسکرینز، انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی اور اے آئی سے چلنے والے تعلیمی ٹولز سے لیس ہے تاکہ کمیونٹیز تک وہیں پہنچا جا سکے ،جہاں وہ موجود ہیں، نہ کہ جہاں بنیادی ڈھانچہ موجود ہو۔جناب جینت چودھری نے کہا کہ سولر کمیونٹی ہب اسکل وینز اس مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہیں کہ ٹیکنالوجی اور مواقع بھارت کے ہر کونے تک پہنچیں۔ یہ وینز صرف ڈیجیٹل جگہیں نہیں بلکہ امید اور مواقع کے مراکز ہیں جو صاف توانائی، اے آئی پر مبنی تعلیم اور صنعت سے ہم آہنگ ہنر کو یکجا کرتی ہیں تاکہ نوجوانوں کو ابھرتے ہوئے مواقع کے لئے تیار کیا جا سکے۔ میں ڈیل ٹیکنالوجیز اور این ایس ڈی سی کو اس تعاون پر مبارکباد دیتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ یہ مراکز کمیونٹیز کو بااختیار بنائیں گے اور بھارت کو جامع ترقی اور مستقبل کے لئے تیار افرادی قوت کی طرف لے جائیں گے۔

ڈیل ٹیکنالوجیز کے انڈیا کے صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر منیش گپتا نے کہاکہ ڈیل ٹیکنالوجیز بھارت کے جامع اور ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کے وژن کے لئے پرعزم ہے۔ سولر کمیونٹی ہب اسکل وینز اس بات کی ایک مثال ہیں کہ جب حکومت، صنعت اور کمیونٹیز ایک مشترکہ مقصد کے تحت متحد ہوتے ہیں تو کیا کچھ ممکن ہو جاتا ہے۔ یہ اسکل وینز سیکھنے والوں اور کارکنوں کی نئی نسل کو اپنے ہی علاقوں میں مستقبل کی ملازمتوں کے لیے تیار کریں گی۔

ان اسکل وینز کے ذریعے دی جانے والی تربیت ابھرتی ہوئی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہے، جو شرکاء کو صرف موجودہ نہیں بلکہ مستقبل میں پیدا ہونے والی ملازمتوں کے لیے بھی تیار کرتی ہے۔

بھارت میں پہلی سولر کمیونٹی ہب اسکل وینز کے آغازمالی سال2023 سے اب تک یہ پروگرام 14 ریاستوں کے 18 اضلاع تک پہنچ چکا ہے اور براہِ راست 2.67 ملین مستفید افراد کو فائدہ پہنچا چکا ہے۔ عالمی سطح پر یہ اقدام 12 ممالک میں 63 اسکل وینز کے ذریعے چل رہا ہے۔

ڈیل ٹیکنالوجیز کے بارے میں:

ڈیل ٹیکنالوجیز (این وائی ایس ای:ڈیل) افراد اور اداروں کو اپنا ڈیجیٹل مستقبل بنانے اور ان کے کام کرنے، طرززندگی اور تفریح کے طریقوں کو تبدیل کرنے میں مدد دیتا ہے۔ کمپنی صارفین کو ڈیٹا کے دور کے لئے صنعت کا سب سے وسیع اور جدید ٹیکنالوجی اور خدمات کا پورٹ فولیو فراہم کرتی ہے۔

 

13.jpg

2.jpg

3.jpg

***

ش ح۔ ک ا۔ م ا

U.NO.8157


(रिलीज़ आईडी: 2270711) आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Bengali-TR , Tamil