نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ  مانڈوِیا نے مرد و خواتین کھلاڑیوں کو انڈر-18 ہاکی ایشیا کپ میں ان کی شاندار کارکردگی کے لیے اعزاز سے نوازا

प्रविष्टि तिथि: 08 JUN 2026 8:13PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈوِیا نے  بھارت کی مرد و خواتین کی ہاکی ٹیموں کو، جاپان میں حال ہی میں اختتام پذیر ہوئے انڈر-18 ایشیا کپ میں ان کی شاندار کارکردگی کے لیے، پیر کے روز اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے صدر دفتر میں اعزاز سے نوازا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JME2.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CKYD.jpg

مردوں کی بھارتی انڈر-18 ہاکی ٹیم، جس کی قیادت کپتان کیتن کشواہا نے کی،  نے جمعہ کے روز کاکامیگاہارا میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں جاپان کو 4-1 سے شکست دینے کے بعد انڈر-18 ایشیا کپ 2026 کا خطاب اپنے نام کیا۔

کھیلوں کے مرکزی وزیر نے مردوں کی ٹیم کو 61.5 لاکھ روپے کا چیک  دیا۔

دوسری جانب، بھارت کی انڈر-18  خواتین ہاکی ٹیم، جس کی قیادت کپتان سویٹی کُجور نے کی، نے کانسے کے تمغے کے لیے کھیلے گئے مقابلے میں کوریا کے خلاف 3-0 سے شاندار فتح حاصل کرنے کے بعد انڈر-18 ایشیا کپ میں کانسے کا تمغہ جیتا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Z9P0.jpg

ڈاکٹر مانڈوِیا نے حوصلہ افزائی کے طور پر خواتین کی ٹیم کو 21 لاکھ روپے کا چیک دیا۔

ڈاکٹر مانڈوِیا نے  دونوں یعنی مرد و خواتین کی ٹیموں کی حوصلہ افزائی  کرتے ہوئے کہا: ’’ میں دونوں ٹیموں کو مبارکباد دینا چاہوں گا کہ انہوں نے ملک کا نام روشن کرنے کے لیے جو محنت کی ہے۔ پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔ میں آپ کو بتانا چاہوں گا کہ یہ صرف شروعات ہے۔ محنت کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ جس نے 13 گول کیے ہیں اسے 15 یا اس سے زیادہ گول کرنے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ جس نے 10 گول روکے ہیں اس کا مقصد یہ ہونا چاہئے مخالفین ایک بھی گول نہ کر پائیں۔ چاہے آپ پڑھائی کریں یا کھیل کھیلیں، مکمل عزم ہونا چاہیے۔ اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں اور اپنے والدین اور خیر خواہوں کو خوش رکھیں، یہی آپ کا مقصد ہونا چاہیے۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004CO2L.jpg

ڈاکٹر مانڈوِیا نے کہا کہ حکومت ہند بھارت کو کھیل کود کی سوپر پاور بنانے کے لیے پابند عہد ہے جس کا تصور عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی نے پیش کیا ہے۔

کھیلوں کے وزیر نے مرد و خواتین کی ٹیموں کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں آشیش تانی پورتی اور نوشین ناز، اور بہترین گول کیپر آیوش راجک کو بھی اعزاز سے نوازا، جس نے مقتدر ٹورنامنٹ میں 10 گول بچائے۔

کھیلوں کے وزیر نے بھارتی ہاکی ٹیم کے سابق کپتانوں رانی رامپال اور سردار سنگھ کو بھی اعزاز سے نوازا، جو انڈر-18 ایشیا کپ کے لیے بالترتیب بھارتی خواتین اور مردوں کی ٹیموں کے لیے کوچنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔


**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:8135


(रिलीज़ आईडी: 2270479) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Gujarati