وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے غریب کلیان اور انسان کو بااختیار بنانے پر مرکوز 12 سالہ تبدیلی لانے والے اقدامات کو اُجاگر کیا
प्रविष्टि तिथि:
08 JUN 2026 10:24AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اس بات کو اجاگر کیا کہ گزشتہ 12 برسوں کے دوران بھارت نے کئی تبدیلیوں کا مشادہدہ کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان تبدیلیوں کے مرکز میں غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی فلاح و بہبود ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ ’انتودیا‘سے ترغیب حاصل کی ہے اور ان کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ ترقی کے فوائد ان لوگوں تک پہنچیں جو دہائیوں سے پیچھے رہ گئے تھے۔
جناب مودی نے کہا کہ جن دھن کھاتوں اور فائدوں کی راست منتقلی سے لے کر سوچھ بھارت، پی ایم آواس یوجنا، جل جیون مشن، آیوشمان بھارت اور دیگر اقدامات تک، ہر اقدام کا مقصد یہ رہا ہے کہ لوگوں کووقار حاصل ہواور مواقع میسر آئیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ غریبوں کے لیے بہتر معیارِ زندگی کو یقینی بنانے میں ٹیکنالوجی نے ایک اہم رول ادا کیا ہے۔ جناب مودی نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے امداد براہِ راست اور شفاف طریقے سے لوگوں تک پہنچ رہی ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اس سے خرد برد میں کمی آئی ہے، کارکردگی کو بہتر بنایا گیا ہے اورحکمرانی پر اعتماد مضبوط ہوا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسی طرح غریب کلیان کو آگے بڑھانے کا یہ سفر انسانی بااختیاری اور 'وکست بھارت' کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کی ایک اجتماعی تحریک بن گیا ہے۔
وزیراعظم نے ایکس پر سلسلےوارپوسٹ شیئر کیں:
’گزشتہ 12 برسوں کے دوران، بھارت نے کئی تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا ہے اور ان تبدیلیوں کے مرکز میں غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی فلاح و بہبود مضمر ہے۔ ہم نے ہمیشہ ’انتودیا‘ سے ترغیب حاصل کی ہے اور ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ ترقی کے فوائد ان لوگوں تک پہنچیں جو دہائیوں سے پیچھے رہ گئے تھے۔ جن دھن کھاتوں اور ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر سے لے کر سوچھ بھارت، پی ایم آواس یوجنا، جل جیون مشن، آیوشمان بھارت اور دیگر اقدامات تک، ہر اقدام کا مقصد محض یہ رہا ہے کہ لوگوں کو وقار حاصل ہو اور مواقع میسر آئیں۔
#12YearsOfGaribKalyan”
’یہ بات بھی باعثِ مسرت ہے کہ غریبوں کے لیے بہتر معیارِ زندگی کو یقینی بنانے میں ٹیکنالوجی نے اہم رول ادا کیا ہے۔ فائدوں کی راست منتقلی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے، امداد براہِ راست اور شفاف طریقے سے لوگوں تک پہنچ رہی ہے۔ اس سے خرد برد میں کمی آئی ہے، کارکردگی بہتر ہوئی ہے اور حکمرانی پر اعتماد مضبوط ہوا ہے۔ اسی طرح غریب کلیان کو آگے بڑھانے کا یہ سفر انسانی بااختیاری اور ایک’وکست بھارت‘کے ہمارے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کی جانب ایک اجتماعی تحریک بن گیا ہے۔
#12YearsOfGaribKalyan”
*****
ش ح۔ ش م ۔ ص ج
U. No-8098
(रिलीज़ आईडी: 2270145)
आगंतुक पटल : 17
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam