امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیرداخلہ اور تعاون جناب امت شاہ نے نئی دہلی میں بھگوان ایّپا مندر میں پوجا-ارچنا کی
بھگوان ایّپا خوشی و مسرت عطا کرنے والے اور اُن مقدس اقدار کے مظہر ہیں جو ہمارے ملک کو ایک مضبوط رشتہ میں جوڑتی ہیں
وزیر داخلہ نے مندر کے احاطے میں نوتعمیر شدہ ‘سبریسم’ کمپلیکس کا افتتاح بھی کیا
یہ نئی سہولت مندر کی جانب سے منعقد کیے جانے والے روحانی خطابات، مذہبی سرگرمیوں اور فلاحی اقدامات کا ایک اہم مرکز ثابت ہوگی
یہ کمپلیکس بالخصوص کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ہمارے بھائیوں اور بہنوں کے ثقافتی اور تہذیبی روابط کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا
प्रविष्टि तिथि:
07 JUN 2026 9:46PM by PIB Delhi
مرکزی وزیرداخلہ اور تعاون جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں واقع بھگوان ایّپا مندر میں پوجا -ارچنا کی اور مندر کے احاطے میں نوتعمیر شدہ ‘سبریسم’ کمپلیکس کا افتتاح کیا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں مرکزی وزیرِ داخلہ جناب امت شاہ نے کہا:
‘‘نئی دہلی کے آر کے پورم میں واقع بھگوان ایّپا مندر میں پوجا کرنے کا موقع ملنا میرے لیے باعثِ سعادت ہے۔ بھگوان ایّپا خوشی و مسرت کے عطا کرنے والے اور اُن مقدس اقدار کے مظہر ہیں جو ہمارے ملک کو اتحاد کے بندھن میں جوڑتی ہیں۔ میں نے دیوتا سے تمام لوگوں کی خوشحالی، فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے دعا کی’’۔
ایک اور پوسٹ میں جناب امت شاہ نے کہا:
‘‘آج نئی دہلی میں واقع ایّپا مندر کے احاطے میں نوتعمیر شدہ‘سبریسم’ کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ یہ نئی سہولت مندر کی جانب سے منعقد کیے جانے والے روحانی خطابات اور فلاحی سرگرمیوں کا مرکز بنے گی، اور کیرالم (کیرالہ) سے تعلق رکھنے والے ہمارے بھائیوں اور بہنوں کی ثقافتی جڑوں کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔’’
********
ش ح- ظ الف- ن س
UR- 8088
(रिलीज़ आईडी: 2270133)
आगंतुक पटल : 12