وزیراعظم کا دفتر
ڈاکٹر سبھاش سی کشیپ کے انتقال پر وزیراعظم کا اظہار تعزیت
प्रविष्टि तिथि:
04 JUN 2026 10:22PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈاکٹر سبھاش سی کشیپ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، جو اس سے قبل ایوان زیریں-لوک سبھا کے سکریٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹر کشیپ ہندوستان کے ممتاز آئینی ماہرین میں سے ایک تھے، جن کی پارلیمانی اور آئینی مباحث میں خدمات نے ہمارے معاشرے کو بہت مالا مال کیا۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ ان کی تحریریں اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی وابستگی قابل تحسین تھی۔ وزیراعظم نے ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
وزیراعظم نے ایکس پر لکھا:
‘‘ڈاکٹر سبھاش سی کشیپ کے انتقال پر دکھ ہوا، جو اس سے قبل لوک سبھا کے سکریٹری جنرل رہ چکے تھے۔ وہ ہندوستان کے ممتاز آئینی ماہرین میں سے ایک تھے جن کی پارلیمانی اور آئینی مباحث میں خدمات نے ہمارے معاشرے کو مالا مال کیا۔ ان کی تحریریں اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی وابستگی قابل ذکر تھی۔ ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت۔ اوم شانتی۔’’
********
ش ح- ظ الف- ش ہ ب
UR- 7989
(रिलीज़ आईडी: 2269165)
आगंतुक पटल : 8