وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اور زمبابوے نےجے ڈی سی کی افتتاحی میٹنگ کے دوران دو طرفہ دفاعی تعاون کو گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا

प्रविष्टि तिथि: 04 JUN 2026 7:35PM by PIB Delhi

بھارت-زمبابوے جوائنٹ ڈیفنس کمیٹی کی افتتاحی میٹنگ 04 جون 2026 کو نئی دہلی میں ہوئی۔ دونوں فریقوں نے تربیت، تعاون اور مشترکہ فضائی اثاثوں کی دیکھ بھال جیسے شعبوں میں موجودہ تعاون کو وسعت دے کر دو طرفہ دفاعی تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے مشترکہ مینوفیکچرنگ، انسداد دہشت گردی، سرحدی انتظام اور امن کے قیام سمیت نئے شعبوں میں تعاون کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

image.jpeg

میٹنگ کی مشترکہ صدارت بھارت کی طرف سے جوائنٹ سکریٹری جناب امیتابھ پرساد اور مستقل سکریٹری، زمبابوے جناب ایرون ڈینیئل ٹونڈے نیپیرا نے کی، جو بھارت کے دو روزہ دورے پر 12 رکنی اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔بھارتیہ وفد میں سروسز، ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس پروڈکشن اور آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز کے نمائندے شامل تھے۔

 

بھارت اور زمبابوے کے درمیان دفاعی شراکت داری مضبوط ہوتی جارہی ہے۔ جے ڈی سی کی پہلی میٹنگ نے ایرو انڈیا 2025 کے موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے ذریعے دستخط کیے گئے دفاعی تعاون کے مفاہمت نامے میں طے شدہ مقاصد کو عملی جامہ پہناتے ہوئے تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے۔

 

زمبابوے کے وفد نے نئی دہلی میں ڈی پی ایس یو بھون کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے بھارتیہ دفاعی صنعت کے نمائندوں کے ساتھ باہمی تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔جناب ایرون  ڈینیئل ٹونڈے نیپیرا نے اپنے دورے کا آغاز نیشنل وار میموریل، نئی دہلی میں پھولوں کی چادر چڑھانے اورجان نچھاور کرنے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 7983

 


(रिलीज़ आईडी: 2269057) आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Tamil , Malayalam