مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹیلی کام صارفین کی شکایات کے ازالے (چوتھی ترمیم)ضابطہ ، 2026 سے متعلق مسودے پر تبصرے موصول کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع
प्रविष्टि तिथि:
04 JUN 2026 2:21PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے شراکت داروں کے تبصرے طلب کرنے کے لیے ٹرائی کی ویب سائٹ پر 7 مئی 2026 کو ٹیلی کام کنزیومر کمپلینٹ ریڈریسل (چوتھی ترمیم) ریگولیشنز 2026 کا مسودہ جاری کیاتھا۔ مسودہ ضابطوں پر تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 جون 2026 مقرر کی گئی تھی ۔
شراکت داروں اور ان کی ایسوسی ایشن کی جانب سے تبصرے جمع کرانے کے لیے وقت میں توسیع کی درخواستوں کے پیش نظر ترمیم کے مسودے پر تحریری تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون 2026 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ مزید کچھ شراکت داروں کی درخواست کے مطابق ، موصولہ تبصروں پر جوابی تبصرے بھی پیش کیے جا سکتے ہیں ۔ جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 جون 2026 ہے ۔
ترمیم کے مسودے پر تبصرے اور جوابی تبصرے ، اگر اس میں سے جو بھی آپ کے پاس ہوں تواسے ای میل آئی ڈی : adv.ca@trai.gov.in پر الیکٹرانک فارم میں بھیجے جا سکتے ہیں اس سلسلے میں کسی بھی وضاحت یا مزید معلومات کے لیے ، جناب وویک کھرے ، مشیر (سی اے) سے مذکورہ ای میل ایڈریس پر یا فون نمبر +91-11-20907772پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔
***
ش ح۔ م م ع۔ م ر
Urdu No-7970
(रिलीज़ आईडी: 2268864)
आगंतुक पटल : 13