صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدرِ جمہوریہ ہند نے مربوط قبائلی ترقیاتی اداروں اور مربوط قبائلی ترقیاتی پروجیکٹوں کو مستحکم کرنے سے متعلق قومی کانکلیو کا افتتاح کیا
قبائلی برادریوں کی مجموعی ترقی ملک کی ترقی کو جامع ترقی کی شکل دے گی: صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو
प्रविष्टि तिथि:
03 JUN 2026 3:10PM by PIB Delhi
صدرِ جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (3 جون ، 2026ء ) کو نئی دلّی میں ‘‘انٹیگریٹڈ ٹرائبل ڈیولپمنٹ ایجنسیز( آئی ٹی ڈی ایز ) اور انٹیگریٹڈ ٹرائبل ڈیولپمنٹ پروجیکٹس( آئی ٹی ڈی پیز ) کے استحکام’’ سے متعلق قومی کانکلیو کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ نے بنگلورو میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس( آئی آئی ایس ) کے سینٹر فار نینو سائنس اینڈ انجینئرنگ میں قائم ٹریننگ فیب اور ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں میں 75 اسپیس لیبز کا بھی ورچوئل طور سے افتتاح کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ، صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ کانکلیو دراصل قبائل میں تبدیلی لانے والے علمبرداروں کا اجتماع ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام شرکاء کی ذمہ داری ہے کہ وہ قبائلی برادریوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے پروگراموں کو براہِ راست ان کے گاؤوں اور گھروں تک پہنچائیں۔ اس کے ذریعے قبائلی بھائیوں اور بہنوں کی زندگیوں میں نمایاں اور مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ جب ریاستی اور منصوبہ جاتی سطح پر کام کرنے والے تمام افراد ایک مشترکہ اور وسیع تر مقصد کے تحت باہمی مشاورت کرتے ہیں، تو متعدد تعمیری اور مؤثر حل سامنے آتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اس کانکلیو میں قبائلی ترقی کے اہم پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مختلف ایجنسیوں اور منصوبوں سے وابستہ اہلکار غور و فکر کے بعد کئے گئے فیصلوں کی بنیاد پر آگے بڑھیں گے، جس سے مختلف سرکاری اسکیموں کے فوائد قبائلی برادری کے ہر فرد تک پہنچ سکیں گے۔
صدر جمہوریہ نے تمام متعلقہ فریقوں کو مشورہ دیا کہ وہ اس حقیقت کو ہمیشہ پیشِ نظر رکھیں کہ ہر منصوبے کی فائل اور دستاویز کا حتمی مقصد ایک انسان کی خدمت اور مدد ہے۔ ان منصوبوں سے وابستہ تمام اداروں اور افراد کو ، اس امر پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے کہ ہر حاملہ خاتون کو مناسب غذائیت میسر ہو، ہر قبائلی بچے کو معیاری اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے، ہر قبائلی نوجوان کو باوقار روزگار حاصل ہو اور ہر قبائلی کنبے تک فلاحی و ترقیاتی پروگراموں کے فوائد پہنچیں۔انہوں نے کہا کہ تمام اداروں اور اہلکاروں کو حساسیت، ہمدردی اور خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے چاہئیں تاکہ قبائلی برادریوں کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔
صدر جمہوریہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ جدید ترقیاتی کوششوں کے ساتھ ساتھ قبائلی برادریوں کی ثقافت اور علمی روایات پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔صدر جمہوریہ نے افراد اور معاشرے کی ترقی میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے تمام متعلقہ فریقوں سے اپیل کی کہ وہ قبائلی برادریوں سے تعلق رکھنے والے بچوں اور نوجوانوں کی تعلیم اور ہنر مندی کی ترقی کے لیے دل و جان سے تعاون کریں۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ملک بھر میں تقریباً 500 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول پہلے ہی قائم کیے جا چکے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ تمام ہم وطن سال 2047 ء تک وکست بھارت کی تعمیر کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ قبائلی برادریوں کی ہمہ جہت ترقی ، اس مقصد کا ایک لازمی حصہ ہے۔ یہ ملک کی ترقی کو شمولیت پر مبنی ترقی کا کردار عطا کرے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس کانکلیو سے سامنے آنے والی تجاویز، نتائج اور روڈ میپ قبائلی برادریوں کی ہمہ جہت ترقی کے منصوبوں کو نچلی سطح پر ٹھوس اقدامات میں تبدیل کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



***
ش ح –ک ا- ع ا
U.No. 7919
(रिलीज़ आईडी: 2268447)
आगंतुक पटल : 10