ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
کابینہ نے اڈیشہ میں رامیشور سے پارادیپ تک ایک نئے ساحلی شاہراہ (کوسٹل ہائی وے) کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے، جو مجموعی طور پر 163.180 کلومیٹر طویل ساحلی شاہراہ کا حصہ ہے اور اسے دو پیکجز میں ہائبرڈ انیوئٹی موڈ پر تعمیر کیا جائے گا
प्रविष्टि तिथि:
03 JUN 2026 3:10PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے اڈیشہ میں رامیشور سے پارادیپ تک نئی ساحلی شاہراہ کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منصوبہ ہائبرڈ انیوئٹی ماڈل (ایچ اے ایم) کے تحت دو پیکجز میں مکمل کیا جائے گا، جس کی مشترکہ مجموعی لمبائی 160.18 کلومیٹر اور مشترکہ مجموعی سرمایہ جاتی لاگت 8300.79 کروڑ روپے ہے۔
یہ شاہراہ اڈیشہ کے کھوردا، پوری، کیندرپاڑا اور جگت سنگھ پور اضلاع سے گزرتی ہے۔ موجودہ این ایچ-16 گولڈن کواڈریلیٹرل کا حصہ ہے اور پہلے ہی 6 لین ہائی وے ہے جو کھوردا، بھونیشور اور کٹک جیسے بڑے شہروں سے گزرتی ہے۔ این ایچ-316 بھونیشور–پوری کو جوڑتی ہے اور ستپڑا اور کونارک تک جاتی ہے۔ تاہم پوری–ستپڑا اور پوری–کونارک کے راستوں کی سڑک کی حالت خراب ہے، جہاں تقریباً 40 فیصد علاقے میں سڑک کے کنارے غیر منظم تعمیرات موجود ہیں اور مقامی ٹریفک کی زیادہ آمد و رفت کی وجہ سے یہ راستہ طویل فاصلے کی تیز اور ہموار آمدورفت کے لیے موزوں نہیں رہا۔
منصوبے کے تحت رامیشور سے کونارک تک 4 لین (پیکج-1) اور کونارک سے پارادیپ تک 2 لین پکی شانہ سڑک (پیکج-2) تعمیر کی جائے گی، جس میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ڈیزائن رفتار رکھی گئی ہے۔ یہ منصوبہ ریاست اڈیشہ کے کھوردا، پوری، کیندرپاڑا اور جگت سنگھ پور اضلاع میں سفر کو زیادہ مؤثر بنائے گا اور علاقائی نقل وحمل اورسماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا۔
یہ منصوبے پی ایم گتی شکتی اصولوں کے مطابق ہیں اور 9 اقتصادی مراکز اور 5 لاجسٹک مراکز کو جوڑیں گے، جس سے ملک کے لاجسٹک پرفارمنس انڈیکس پر مثبت اثر پڑے گا۔
منصوبے کی تکمیل کے بعد رامیشور سے پارادیپ تک سفر کا وقت تقریباً 2 گھنٹے 30 منٹ تک کم ہو جائے گا، جبکہ مسافروں اور مال برداری دونوں کے لیے محفوظ، تیز اور بلا رکاوٹ آمدورفت ممکن ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ ایندھن کی کھپت، کاربن اخراج اور گاڑیوں کے آپریشنل اخراجات میں بھی نمایاں کمی متوقع ہے۔
ضمیمہ – اول: منصوبے کی تفصیلات
|
تفصیل کابیان
|
رامیشور تا کونارک چار لین کنٹرولڈ رسائی والی شاہراہ
|
کونارک تا پارادیپ دو لین، پختہ شانے کے ساتھ سڑک
|
|
لمبائی (کلومیٹر)
|
79.40
|
80.78
|
|
براؤن فیلڈ کی لمبائی (کلومیٹر)
|
2.560
|
-
|
|
گرین فیلڈ کی لمبائی (کلومیٹر)
|
76.840
|
80.78
|
|
کل شہری لاگت (کروڑ روپے)
|
3129.06
|
1566.02
|
|
زمین اور دیگرماقبل تعمیراتی لاگت (کروڑ روپے)
|
751.62
|
668.13
|
|
کل کیپٹل لاگت (کروڑ روپے)
|
5304.80
|
2995.99
|
|
موڈ
|
ہائبرڈ اینیوٹی ماڈل (ایچ اے ایم(
|
ہائبرڈ اینیوٹی ماڈل (ایچ اے ایم)
|
|
کل رعایت کی مدت
|
17.5 سال (2.5 سال تعمیر + 15 سال او اینڈ ایم)
|
17.5 سال (2.5 سال تعمیر + 15 سال او اینڈایم)
|
|
اقتصادی
|
2 ایس ای زیڈ-بھوبنیشور ، کھردھا (کھنڈگیری) میگا فوڈ پارکس-بھوبنیشور ؛ فشنگ کلسٹر-پارادیپ ، کونارک ، جگت سنگھ پور ، پوری ، کیندرپاڑا ؛ فارما کلسٹر-کٹک ۔
|
|
لاجسٹک نوڈس
|
پوری ریلوے اسٹیشن ، پوری ہوائی اڈہ ، آسترنگ پورٹ ، پارادیپ پورٹ اور ایم ایم ایل پی-جگت سنگھ پور ۔
|
|
روزگار پیدا کرنے کی صلاحیت
|
53.61 لاکھ افرادی دن (براہ راست) اور 67.01 لاکھ افرادی دن (بالواسطہ(
|
|
مالی سال 2027-28 کے دوران متوقع سالانہ اوسط روزانہ ٹریفک(اے اے ڈی ٹی)
|
پیکیج 1 10,437: پی سی یو (9,236 پی سی یوقابل ٹول) پیکیج2: 7,249 پی سی یو (6,369 پی سی یوقابل ٹول (
|
******
(ش ح ۔ ا ک۔م ا(
UR.No-7928
(रिलीज़ आईडी: 2268429)
आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Assamese
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam