امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں راشٹریہ سواتنتر پارٹی کے چیئرمین جناب روی لامیچھانے کی قیادت میں آئے نیپالی وفد سے ملاقات کی
مرکزی وزیر داخلہ نے انتخابات میں آر ایس پی کی جیت پر جناب لامیچھانے کو مبارکباد دی اور نئی حکومت کی کامیابی کے لیے بھارت کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا
دونوں فریقوں نے بھارت اور نیپال کے درمیان خصوصی تعلقات کو بڑھانے کے لئے مل کر کام کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 JUN 2026 8:28PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر نے آج نئی دہلی میں راشٹریہ سواتنتر پارٹی (آر ایس پی) کے چیئرمین جناب روی لامیچھانے کی قیادت میں آئے نیپالی وفد سے ملاقات کی۔
ایکس پر وزیر داخلہ کے دفتر نے ایک پوسٹ میں کہا، ’’ عزت مآب مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے نیپالی وفد کے ساتھ آج نئی دہلی میں روی لامیچھانے، چیئرمین راشٹریہ سواتنتر پارٹی (آر ایس پی) کی قیادت میں میٹنگ کی۔ عزت مآب وزیر داخلہ نے انتخابات میں آر ایس پی کی فتح پر جناب لامیچھانے کو مبارکباد دی اور نئی حکومت کی کامیابی کے لیے بھارت کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں فریقوں نے بھارت اور نیپال کے درمیان خصوصی تعلقات کو بڑھانے کے لئے مل کر کام کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ ‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7885
(ریلیز آئی ڈی: 2268191)
وزیٹر کاؤنٹر : 7