وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے گجرات کے شہر سورت میں پیش آنے والے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا
وزیر اعظم کا پی ایم این آر ایف سے مالی امداد کا اعلان
प्रविष्टि तिथि:
02 JUN 2026 7:12PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے سورت ضلع میں پیش آنے والے المناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے ان لوگوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور حکام جائے حادثہ پر ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے اعلان کیاکہ وزیراعظم کے قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی ۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو 50,000 روپے فراہم کیے جائیں گے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’سورت ضلع، گجرات میں پیش آنے والے حادثے کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا۔ جن لوگوں نے اپنے عزیزوں کو کھو دیا ہے، اُن کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ زخمی جلد از جلد صحت یاب ہوں۔ بچاؤ کارروائیاں جاری ہیں اور متعلقہ حکام جائے حادثہ پر ہر ممکن امداد فراہم کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ سے ہر جاں بحق فرد کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی امداد دی جائیگی، جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے: پی ایم ‘‘
*****
ش ح۔ ف ا۔ م ر
U-NO. 7876
(रिलीज़ आईडी: 2268150)
आगंतुक पटल : 12