پنچایتی راج کی وزارت
مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ نئی دہلی میں کل قومی پنچایت ایوارڈز 2025 عطا کریں گے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 JUN 2026 12:47PM by PIB Delhi
قومی پنچایت ایوارڈز 2025ء کی تقسیم کی تقریب بدھ، 3 جون 2026ء کو نئی دہلی میں منعقد کی جائے گی۔ یہ ایوارڈز ملک بھر کی 42 شاندار پنچایتوں کو پنچایتی راج اور ماہی گیری، مویوشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل کے ہاتھوں تفویض کیے جائیں گے۔ اس موقع پر سکریٹری، وزارت پنچایتی راج، جناب ویویک بھاردواج کے ساتھ حکومت ہند کے اعلیٰ حکام اور مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے پنچایتی راج اداروں کے منتخب نمائندے بھی موجود ہوں گے۔
اس سے قبل، 24 اپریل 2025ء کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تین خصوصی زمروں کے تحت قومی پنچایت ایوارڈز 2025ء پیش کیے تھے۔ 3 جون 2026ء کی تقریب این پی اے-2025 کے بقیہ زمروں کا احاطہ کرے گی ،جس میں’دین دیال اپادھیائے پنچایت ستت وکاس پرسرکار‘ زمرے کے تحت 34 گرام پنچایتوں کو ایوارڈز دیے جائیں گے اور ’ناناجی دیشمکھ سروتم پنچایت ستت وکاس پرسرکار‘زمرے کے تحت 8 پنچایتوں کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ تقریب کے دوران ایوارڈ یافتہ پنچایتوں کے کاموں اور بہترین طریقوں پر مشتمل ایک ای-بک (eBook) کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں پنچایتی راج اداروں کو مضبوط بنانے کے بہترین طریقوں پر ایک مجموعہ بھی جاری کیا جائے گا۔ ایوارڈ کی تقریب سے قبل دو مخصوص سیشنز میں ایوارڈ یافتہ پنچایتوں کے سربراہان اپنے بہترین طریقوں اور کامیابیوں اپنی پیشکش دیں گے۔ مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں۔

**********
) ش ح – م ع ن- ش ہ ب )
U.No. 7855
(ریلیز آئی ڈی: 2267883)
وزیٹر کاؤنٹر : 13