وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جینس (ڈی آر آئی) نے آپریشن چکرویوہ کے تحت کیرالہ میں منشیات مخالف مہم کو تیز کیا؛  24 کلو گرام کے بقدر ممنوعہ منشیات ضبط کی گئی؛ 5 افراد گرفتار

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 MAY 2026 1:43PM by PIB Delhi

ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹیلی جینس (ڈی آر آئی) کی کوچی یونٹ کے ذریعہ مربوط طور پر کیے گئے منشیات مخالف آپریشنوں میں میتھاکوالون، میتھم فیٹامائن اور چرس کا  تیل سمیت ممنوعہ منشیات اور نشہ آور اشیاء کی وافر مقدار ، جسے غیر قانونی طو رپر تقسیم  اور اسمگل کیا جانا تھا، کو آپریشن چکرویوہ کے تحت کوچی، ملاپورم اور تھرواننت پورم میں ضبط کر لیا گیا۔

ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 24 کلو گرام سے زائد نشہ آور ادویات اور سائیکو ٹراپک مواد قبضے میں لیا گیا ہے۔ پانچ افراد بشمول اسمگلنگ نیٹ ورکس میں ملوث کلیدی کارندوں کو ممنوعہ منشیات اور نشہ آور اشیاء(این ڈی پی ایس) ایکٹ 1985 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

ممنوعہ مال اسمگلنگ کے مختلف طریقوں سے پکڑا گیا، جن میں ایئرپورٹ پر مسافروں کے سامان، کوریئر کی کھیپ میں چھپا کر اور باہر بھیجے جانے والے تجارتی کارگو جیسے طریقے استعمال کیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OXW1.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025UDQ.jpg

یہ قبضے ڈی آر آئی کی مسلسل چوکسی اور بین الاقوامی اور گھریلو چینلوں  کے ذریعے کام کرنے والے منظم منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے اس کی توجہ مرکوز کوششوں کو نمایاں کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003PN0W.png

گزشتہ مالی سال کے دوران، ڈی آر آئی کے کوچین زونل یونٹ نے کیرالہ میں تقریباً 70.76 کروڑ روپے کی مالیت کی نشہ آور ادویات اور نشہ آور اشیاء ضبط کیں اور این ڈی پی ایس کے مختلف معاملات کے سلسلے میں 21 افراد کو گرفتار کیا۔

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جینس ممنوعہ منشیات کی لعنت سے معاشرے کی حفاظت کے لیے اپنے وعدے پر مضبوطی سے قائم ہے اور حکومت ہند کی ’’نشہ مکت بھارت‘‘ (منشیات سے مبرا بھارت) کی تصوریت میں تعاون دے رہا ہے۔

***

 ش ح –ا ب ن

U.No:7749


(ریلیز آئی ڈی: 2266968) وزیٹر کاؤنٹر : 13