صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
تمباکو نوشی کی ممانعت کے عالمی دن کے موقع پر مرکزی صحت سکریٹری محترمہ پونیا سلیلا سری واستو کے ہاتھوں تمباکو سے پاک تعلیمی اداروں (ٹی او ایف ای آئی) کی پائلٹ ایپلی کیشن کی شروعات
تمباکو مصنوعات کے نمونے اکٹھا کرنے کے لیے ایس او پی جاری
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 MAY 2026 2:08PM by PIB Delhi
تمباکو نوشی کی ممانعت کے عالمی دن (ڈبلیو این ٹی ڈی) 2026 کے موقع پر ، محترمہ پونیا سلیلا سری واستو نے آج یہاں کرتویہ بھون میں تمباکو کنٹرول سے متعلق قومی پروگرام (این ٹی سی پی) کے تحت قومی تقریب میں تمباکو سے پاک تعلیمی ادارے (ٹی او ایف ای آئی) کی ایپلی کیشن کے پائلٹ ورژن کا آغاز کیا ، جس میں صحت ، سماجی ، اقتصادی حالت اور ماحولیات پر تمباکو اور نیکوٹین کی لت کے تباہ کن نتائج سے موجودہ اور آنے والی نسلوں کی حفاظت کے تئیں ہندوستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا گیا ۔
ٹی او ایف ای آئی ایک ڈیجیٹل پہل ہے ، جس کا مقصد ملک بھر کے اسکولوں اور کالجوں میں تمباکو سے نجات کے اصولوں کے نفاذ اور نگرانی کو مستحکم کرنا ہے ۔

ایپلی کیشن میں درج ذیل سہولیات فراہم کی گئی ہیں:
- تعلیمی اداروں کے ذریعہ از خود جائزہ اور رپورٹنگ ؛
- ٹی او ایف ای آئی کے رہنما اصولوں کی تعمیل کی نگرانی ؛
- تمباکو کنٹرول کے اشارے کے تقاضوں کا نفاذ ؛
- تعلیمی اداروں کے 100 گز کے دائرے کے اندر تمباکو کی مصنوعات کی فروخت پر پابندی ؛
- طلبہ اور اساتذہ کے لیے بیداری اور آگہی کی سرگرمیاں ؛
- اور تمباکو سے پاک کیمپس کے اقدامات کے نفاذ کو مضبوط کرنا
اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے توقع کی جاتی ہے کہ اس سے معیاری نگرانی ، رپورٹنگ اور تعمیل کے معائنے کے طریقہ ٔ کار کے ذریعے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں ، تعلیمی اداروں اور پروگرام کے عہدیداروں کو مدد ملے گی ، جس سے بچوں اور نوعمر افراد کے لیے ذمہ دار اور تمباکو سے پاک صحت مند ماحول کو فرو غ حاصل ہو گا ۔ 3 ریاستوں-راجستھان ، میگھالیہ اور مہاراشٹر میں ایپلی کیشن کے پائلٹ نفاذ سے آپریشنل فزیبلٹی کا اندازہ لگانے ، نفاذ اور رپورٹنگ کی میکانزم کو مضبوط بنانے اور ملک بھر میں پلیٹ فارم کے مستقبل کے پیمانے کو مطلع کرنے میں مدد حاصل ہو گی ۔
اس موقع پر وزارت نے تمباکو مصنوعات کے نمونے اکٹھا کرنے کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ ٔ کار (ایس او پی) بھی جاری کیا ، جس کا مقصد تمباکو مصنوعات سے متعلق نگرانی ، ریگولیٹری تعمیل اور معیار کی یقین دہانی کو مضبوط بنانا ہے ۔ ایس او پی سے جانچ کے عمل میں مستقل مزاجی اور یقینی طور پر قابلِ اعتماد بنانے کے لیے تمباکو مصنوعات کے نمونوں کو جمع کرنے ، ہینڈل کرنے ، ذخیرہ کرنے ، نقل و حمل اور دستاویزات کے لیے معیاری طریقۂ کار فراہم ہوتا ہے ۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، مرکزی وزارت صحت کی سکریٹری محترمہ پونیا سلیلا سری واستو نے کہا کہ اس سال تمباکو کے عالمی دن کا موضوع ، ’’ تمبا کی کشش کا پردہ فاش -نیکوٹین اور تمباکو کی لت سے نمٹنا ‘‘ ، نوجوانوں اور آنے والی نسلوں کو تمباکو اور نیکوٹین کی لت کے مضر اثرات سے بچانے کے تناظر میں ، اس سے عین مطابق ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تمباکو اور نیکوٹین کی مصنوعات اکثر ایسے طریقوں سے ڈیزائن اور مارکیٹنگ کی جاتی ہیں ، جو انہیں پرکشش ذائقوں ، پیکیجنگ ، گمراہ کن اشتہارات اور سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر تصویر کشی کے ذریعے خاص طور پر نوجوانوں کے لیے پرکشش دکھاتی ہیں ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس طرح کی حکمت عملی تمباکو اور نیکوٹین کے استعمال کے بارے میں گمراہ کن تاثر پیدا کر سکتی ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا تاکہ وہ تمباکو اور نیکوٹین کے استعمال کو مسترد کرنے کے لیے باخبر ، چوکس اور پرعزم رہیں ۔
مرکزی وزارت صحت کی سکریٹری نے کہا کہ اس موقع پر شروع کیے گئے دو اقدامات نیکوٹین اور تمباکو کی لت سے نمٹنے کے لیے حکومت کی جامع حکمت عملی کے اہم ستونوں کی عکاسی کرتے ہیں ۔

نمونہ اکٹھا کرنے کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) کے اجرا کا حوالہ دیتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری اور نفاذ کے طریقۂ کار کو مضبوط کرنا تمباکو پر قابو پانے کی کوششوں کا ایک اہم عنصر ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موثر نفاذ اور ریگولیٹری کارروائی کو یقینی بنانے کے واسطے سائنسی نمونے جمع کرنا ، جانچ کے مناسب طریقۂ کار اور پورے سلسلے کی سالمیت کو برقرار رکھنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پی طریقۂ کار کو معیاری بنانے میں مدد کرے گا اور تعمیل اور نفاذ کے اقدامات کو مضبوط بنانے میں ریاستوں اور عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کو مدد فراہم کرے گا ۔
تمباکو سے پاک تعلیمی اداروں (ٹی او ایف ای آئی) کی ایپلی کیشن کے پائلٹ ورژن کے آغاز کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ملک بھر میں ضلعی اسپتالوں ، میڈیکل کالجوں ، ڈینٹل کالجوں ، آیوش کے اداروں ، این سی ڈی کلینک اور دیگر طبی سہولیات میں 2,000 سے زیادہ تمباکو کے خاتمے کے مراکز قائم کیے گئے ہیں ۔ انہوں نے تمباکو سے پاک طریقوں کو اپنانے اور برقرار رکھنے کے لیے تعلیمی اداروں اور کیمپس کی حوصلہ افزائی کی اہمیت پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے متعلقہ فریقوں اور شراکت دار اداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس پہل کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پائلٹ مرحلے کے دوران ایپلی کیشن کو فعال طور پر استعمال کریں اور فیڈ بیک فراہم کریں ۔
مرکزی وزارت صحت کی سکریٹری نے مزید کہا کہ تمباکو کا استعمال کینسر ، دِل سے متعلق امراض ، فالج ، سانس کی دائمی بیماریوں اور کئی دیگر غیر متعدی بیماریوں (این سی ڈی) کا باعث بنتا ہے ، جو ملک میں اموات اور معذوری کا ایک بڑا تناسب ہے ۔
انہوں نے ملک بھر میں تمباکو پر قابو پانے کے اقدامات کو مضبوط بنانے میں ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں ، تعلیمی اداروں ، صحت کی نگہداشت کرنے والے پیشہ ور افراد ، قانون نافذ کرنے والے عہدیداروں ، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور سماج کارکنوں کی مسلسل کوششوں کی ستائش کی اور تمام متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ تمباکو اور نیکوٹین کی لت سے آنے والی نسلوں کے تحفظ کے لیے چوکس اور متحد رہیں ۔

جوائنٹ سکریٹری جناب پربھاکر نے شواہد پر مبنی تمباکو کنٹرول کی پالیسیوں کو آگے بڑھانے اور نیکوٹین اور تمباکو کی نئی مصنوعات سے نوجوانوں کو بچانے میں ہندوستان کی مسلسل قیادت کو اجاگر کیا ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایل سواستی چرن نے بچوں ، نوعمروں اور بالغوں کو تمباکو اور نیکوٹین کی لت کے خطرے سے بچانے کے لیے حکومت ہند کی عہد بندی کے بارے میں بھی بتایا ۔
اس سال کا موضوع ’’ تمبا کی کشش کا پردہ فاش -نیکوٹین اور تمباکو کی لت سے نمٹنا‘‘ ، نوجوانوں اور آنے والی نسلوں کو تمباکو اور نیکوٹین کی لت کے مضر اثرات سے بچانے کے تناظر میں ، اس سے عین مطابق ہے ۔
ڈبلیو این ٹی ڈی 2026 کا اہتمام ، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی طرف سے اعلان کردہ موضوع ’’ تمبا کی کشش کا پردہ فاش -نیکوٹین اور تمباکو کی لت سے نمٹنا ‘‘ کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے ۔ یہ مہم تمباکو اور نیکوٹین کی صنعتوں کی طرف سے نوجوان لوگوں کو پرکشش ذائقوں ، پیکیجنگ ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور گمراہ کن مصنوعات کی تشہیر کے ذریعے راغب کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے نت نئے ہتھکنڈوں کی طرف توجہ مبذول کراتی ہے ۔
تقریب کے دوران ، تمباکو سے پاک اور صحت مند بھارت کی تعمیر کے لیے اجتماعی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ’’ تمباکو سے پاک عہد ‘‘ لیا گیا ۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے این ٹی سی پی کی ویب سائٹ کے ذریعے ایک آن لائن ’’ تمباکو سے پاک عہد ‘‘ کو بھی فعال کیا ہے اور شراکت دار وزارتوں ، ریاستوں ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور متعلقہ فریقوں کو ، اس عہد کو وسیع پیمانے پر پھیلانے اور زیادہ سے زیادہ شرکت کو فروغ دینے کی ترغیب دی ہے ۔

نوجوانوں کی شمولیت اور آگاہی کی سرگرمیوں کے ضمن میں ، نئی دہلی کے ہِردے کے تعاون سے اسکول کے طلبہ نے تمباکو کے استعمال اور نیکوٹین کی لت کے مضر اثرات کو اجاگر کرنے والا ایک نکڑ ناٹک پیش کیا ۔
اس تقریب میں سینئر سرکاری عہدیداروں ، تکنیکی ماہرین ، شراکت داروں ، صحت کی نگہداشت فراہم کرنے والے پیشہ ور افراد ، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور تمباکو کے کنٹرول کے شعبے میں کام کرنے والے دیگر متعلقہ فریقوں نے شرکت کی ۔

’ تمباکو کی ممانعت کے عہد ‘ تک رسائی کے لیے کیو آر کوڈ
ایس او پی تک درج ذیل لنک کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے:
https://ntcp.mohfw.gov.in/assets/document/Guideline-manuals/Sample%20Collection%20and%20Management%20Draft%209.pdf
*********
) ش ح –م ش ع - ع ا )
U.No. 7699
(ریلیز آئی ڈی: 2266628)
وزیٹر کاؤنٹر : 14