شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جیوترادتیہ ایم۔ سندھیا نے 236 کروڑ روپے کے تریپورہ کوئین پائن ایپل مشن کا افتتاح کیا


معزز وزیرِ اعظم نریندر مودی کے وژن کے تحت تریپورہ کی زرعی قوت کو عالمی سطح پر مسابقت رکھنے والے برانڈز میں بدلا جا رہا ہے

مرکزی وزیر نے جی آئی ٹیگ یافتہ کوئین پائن ایپل کو عالمی پریمیم صلاحیت رکھنے والی فلیگ شپ پروڈکٹ قرار دیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 MAY 2026 8:22PM by PIB Delhi

شمال مشرقی علاقے کی ترقی  کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم۔ سندھیا نے، آج تریپورہ کے وزیرِ اعلیٰ کے ساتھ مل کر، ریاستِ تریپورہ میں انناس کی کاشت اور ویلیو چین کی ترقی کے لیے 236 کروڑ روپے کے کانوَرژنس پر مبنی اقدام “مشن کوئین پائن ایپل” کا افتتاح کیا۔ یہ مشن تریپورہ کی منفرد فروختی خصوصیت (یو ایس پی) — جی آئی ٹیگ یافتہ کوئین پائن ایپل — کو فروغ دینے کے لیے مالی سال 2026 کی دوسری سہ ماہی سے مالی سال 2028 کی چوتھی سہ ماہی تک تین سالہ نفاذی منصوبہ ہے۔

 

وزارت  کی سرپرستی میں یہ مشن، وزارتِ زراعت و کسان بہبود، خوردنی اشیا کی صنعت، تجارت، ایم ایس ایم ای، اے پی ای ڈی اے، ڈی پی آئی ٹی، آئی سی اے آر، سی ایس آئی آر، ٹریفڈ، این ای آر اے ایم اے سی اور حکومتِ تریپورہ کی اسکیموں اور اقدامات کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرتے ہوئے ریاست میں ایک مربوط انناس ویلیو چین ایکوسسٹم قائم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

شمال مشرقی علاقہ جات کی ترقی کے لیے مرکزی وزیر نے وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کے اس وژن پر زور دیا کہ شمال مشرقی علاقہ کو اعلیٰ قدر والے زرعی اور باغبانی مصنوعات کے مرکز کے طور پر ترقی دی جائے۔

انھوں نے انناس کے کاشتکاروں، پروسیسرز اور سرمایہ کاروں سمیت ورچوئل طور پر شریک اسٹیک ہولڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا، “وزیرِ اعظم نریندر مودی کے وژن کے تحت تریپورہ کی زرعی قوت کو عالمی سطح پر مسابقت رکھنے والے برانڈز میں بدلا جا رہا ہے۔”

منسٹر نے واضح کیا کہ مقصد محض فصل کی کاشت نہیں، بلکہ کسانوں کو پوری ویلیو چین میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہے — یعنی پیداوار اور جمع آوری سے لے کر پروسیسنگ، برانڈنگ، پیکیجنگ اور برآمدات تک۔

مشن کے وسیع تر زاویے پر زور دیتے ہوئے جناب سندھیا نے کہا،"ہمارا ہدف ایک مکمل ویلیو چین تشکیل دینا ہے — فارم سے لے کر عالمی منڈیوں تک — تاکہ کسان اپنی پیداوار سے پیدا ہونے والی خوش حالی میں فعال شریک بن سکیں".

 

 

وزیر موصوف نے کہا کہ اگرچہ تریپورہ کوئین پائن ایپل اپنی منفرد خوشبو، کم ریشہ دار ساخت اور جی آئی پر مبنی امتیازی شناخت رکھتا ہے، تاہم کم زور مارکیٹ انٹیگریشن اور ناکافی بنیادی ڈھانچے کے باعث کسان اب بھی کموڈیٹی قیمتیں ہی حاصل کر رہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ مشن کا مقصد کانوَرژنس پر مبنی سرمایہ کاری اور مارکیٹ پر مبنی مداخلتوں کے ذریعے اس خلا کو پُر کرنا ہے، جس سے کسانوں کو ان کی پیداوار کی حقیقی قدر حاصل ہو سکے گی۔

مشن کے تحت بڑے بنیادی ڈھانچے کے اجزا کو نمایاں کرتے ہوئے منسٹر نے کہا کہ یہ پروگرام “حب اینڈ اسپوک” طرز کا ایک مربوط پوسٹ ہارویسٹ انناس ایکوسسٹم قائم کرے گا، جس میں اگرتلا ائیرپورٹ کے نزدیک ایک مرکزی حب اور ویسٹ تریپورہ، کھوائی اور سپاہیجالا اضلاع کے بڑے انناس پیدا کرنے والے کلسٹرز میں آٹھ اسپوک کلیکشن سینٹرز شامل ہوں گے۔ اس بنیادی ڈھانچے میں گریڈنگ سہولیات، کولڈ اسٹوریج، ریفریجرینٹ لاجسٹکس، سولر کولڈ اسٹوریج، آئی او ٹی سے منسلک فارم مانیٹرنگ اور ڈیجیٹل ٹریسبلیٹی سسٹمز شامل ہوں گے۔

مرکزی وزیر نے مزید نلکاتا پائن ایپل پروسیسنگ یونٹ کی بحالی پر زور دیا، جسے NERAMAC نجی شراکت داروں کے ساتھ مل کر وائیبلٹی گیپ فنڈنگ (وی جی ایف) ماڈل کے ذریعے نافذ کرے گا۔ یہ سہولت انناس سے تیار ہونے والی مصنوعات کی تجارتی پیمانے پر پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن میں معاون ہوگی۔

مشن کی بایو اکانومی حکمتِ عملی کا حوالہ دیتے ہوئے منسٹر نے کہا کہ انناس کے پودے کا تقریباً 60 فیصد حصہ، جو فی الحال ضائع کر دیا جاتا ہے، برومیلین ایکسٹریکشن، پائن ایپل لیف فائبر (پی ای ایل ایف) پروسیسنگ اور جی آئی برانڈڈ کنفیکشنری یونٹس کے ذریعے ویلیو ایڈڈ مصنوعات میں بدلا جائے گا۔ انھوں نے زور دیا کہ یہ اقدامات خواتین ایس ایچ جی، قبائلی برادریوں اور دیہی کاروباریوں کے لیے نئے مواقع پیدا کریں گے، ساتھ ہی انناس کی کاشت کے گرد سرکلر اکانومی کو بھی مضبوط کریں گے۔

افتتاحی پروگرام کے حصے کے طور پر پائن ایپل مشن پر ایک مختصر فلم دکھائی گئی، جس کے بعد تریپورہ کے ترقی پسند انناس کاشتکاروں سے تبادلۂ خیال ہوا اور سرمایہ کاروں و صنعت کے نمائندوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 

تریپورہ کے وزیرِ اعلیٰ پروفیسر (ڈاکٹر) مانک ساہا نے کہا کہ انناس کو تریپورہ کا ریاستی پھل قرار دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تریپورہ کی مشہور کوئین اور کیو اقسام کے انناس ریاست کے پہاڑی خطے میں قدرتی طور پر، بغیر کیمیائی مداخلت کے اگائے جاتے ہیں، جس سے یہ بے حد میٹھے، رسیلے اور خوشبودار ہوتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت ویلیو ایڈیشن، فوڈ پروسیسنگ، پیکیجنگ، برانڈنگ اور مارکیٹ لنکیجز کو فروغ دے رہی ہے تاکہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہو اور دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔ شمال مشرقی علاقے کی ترقی کی وزارت   کی معاونت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ اقدام پیداوار کے فرق کو کم کرنے اور تریپورہ کے انناس کو ایک عالمی برانڈ بنانے میں مدد دے گا۔

تریپورہ کے وزیرِ زراعت جناب رتن لال ناتھ نے بھی مشن کے مقاصد کو نمایاں کیا اور اس اقدام کے لیے  وزارت  کا شکریہ ادا کیا۔

جناب سنجے جاجو، سیکرٹری،  وزارت  نے اپنے ابتدائی کلمات میں مشن کے نفاذی ڈھانچے کی وضاحت کی اور تریپورہ کوئین پائن ایپل کی مکمل معاشی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے مشن موڈ اپروچ کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے واضح کیا کہ اگرچہ یہ انناس کی سب سے زیادہ خوشبودار اور کم ریشہ دار اقسام میں سے ایک ہے، تاہم موجودہ وقت میں چھوٹے کاشتکاروں کو فارم گیٹ سطح پر صرف 6 سے 10 روپے فی کلوگرام ملتے ہیں، جب کہ پروسیس شدہ اور برآمدی درجے کی مصنوعات ملکی و بین الاقوامی منڈیوں میں کہیں زیادہ قیمت حاصل کر سکتی ہیں۔

سیکرٹری نے مزید نشان دہی کی کہ مشن کا مقصد شعبے میں موجود بڑی ساختی خامیوں کو منظم انداز میں دور کرنا ہے، جن میں پوسٹ ہارویسٹ نقصانات، مربوط کولڈ چین بنیادی ڈھانچے کی کمی، تجارتی پیمانے پر پروسیسنگ سہولیات کا فقدان، کم زور برانڈنگ اور جی آئی مونیٹائزیشن و خریدار-فروخت کنندہ روابط کے منظم نظام کی محدود دستیابی شامل ہیں۔

مشن سرگرمیوں میں جی آئی آتھورائزیشن ورکشاپس، کیو آر پر مبنی ٹریسبلیٹی سسٹمز، جی آئی مونیٹائزیشن فریم ورک، بائر-سیلر میٹس، آرگینک سرٹیفکیشن سپورٹ، ایکسپورٹ ریڈی نیس اقدامات اور 27 جون کو بین الاقوامی انناس دن کے مطابق سالانہ فلیگ شپ تقریبات جیسے “تریپورہ کوئین پائن ایپل فیسٹیول” بھی شامل ہوں گی۔

مشن کا وژن تریپورہ کوئین پائن ایپل کو ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ پریمیم برانڈ میں تبدیل کرنا ہے، ساتھ ہی ریاست بھر میں پائیدار روزگار، کسانوں کی قیادت میں ویلیو کریشن اور برآمدات پر مبنی ترقی کو مضبوط بنانا ہے۔

افتتاحی تقریب میں  وزارت  اور حکومتِ تریپورہ کے حکام کے ساتھ کسانوں، کاروباریوں اور دیگر اسٹیک ہولڈروں نے شرکت کی۔

***

)ش ح – ع ا(

U. No. 7643


(ریلیز آئی ڈی: 2266072) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: Kannada , Khasi , English