وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے چین میں کانکنی کے حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر اظہار تعزیت کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 MAY 2026 8:28PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج چین کے صوبے شانزی میں کانکنی کے ایک المناک حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
بھارت کے عوام کی جانب سے، وزیر اعظم نے صدر ژی جن پنگ اور چین کے عوام سے تہہ دل سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ جناب مودی نے دعا کی کہ سوگوار کنبوں کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر کی طاقت حاصل ہو، ساتھ ہی انہوں نے بقیہ لاپتہ افراد کے جلد ازجلد اور بحفاظت ڈھونڈھ نکالے جانے کی بھی دعا کی۔
وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ ساجھا کی:
’’چین کے شانزی صوبے میں کانکنی کے حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر بہت غمزدہ ہوں۔ بھارت کے عوام کی جانب سے، میں صدر ژی جن پنگ اور چین کے عوام کے تئیں اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ دعا گو ہوں کہ سوگوار کنبوں کو غم کی اس گھڑی میں صبر کی طاقت حاصل ہو۔ بقیہ لاپتہ افراد کے جلد از جلد اور بحفاظت ڈھونڈھ نکالے جانے کے لیے بھی دعا کرتا ہوں۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7472
(ریلیز آئی ڈی: 2264656)
وزیٹر کاؤنٹر : 9