مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان میں پبلک وائی فائی نیٹ ورکس کی توسیع سے متعلق مشاورتی خط پر آراء اور جوابی آراء موصول ہونے کی مدت میں توسیع

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 MAY 2026 3:15PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے 27 اپریل 2026 کو ’’ہندوستان میں پبلک وائی فائی نیٹ ورکس کی توسیع‘‘کے موضوع پر ایک مشاورتی خط جاری کیا تھا۔ اس مشاورتی خط میں اٹھائے گئے مسائل پر آراء اور جوابی آراء  جمع کرانے کی آخری تاریخ بالترتیب 25 مئی 2026 اور 08 جون 2026 مقرر کی گئی تھی۔

انڈسٹری ایسوسی ایشنز اور متعلقہ فریقین کی جانب سے آراء جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کے پیشِ نظر، آراء اور جوابی آراء جمع کرانے کی آخری تاریخ کو بالترتیب 1 جون 2026 اور 15 جون 2026 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آراء اور جوابی آراء الیکٹرانک شکل (ای میل) میں advbbpa@trai.gov.in پر بھیجی جا سکتی ہیں، جبکہ اس کی ایک کاپی jtadvbbpa-1@trai.gov.in پر ارسال کی جائے۔ کسی بھی قسم کی وضاحت یا معلومات کے لیے ٹرائی کے ایڈوائزر (براڈبینڈ اینڈ پالیسی انالیسس) ڈاکٹر عبدالقیوم سے ٹیلی فون نمبر 20907757-11-91+ پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

*****

ش ح۔ ک ح –خ م

U.NO.7424


(ریلیز آئی ڈی: 2264135) وزیٹر کاؤنٹر : 15