سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت 22 مئی 2026 کو ’’ مؤثر نگہداشت  پر مبنی معیشت کی تشکیل‘‘ کے موضوع پر ایک ورچوئل پروگرام کی میزبانی کرے گی


مرکزی وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار بزرگ شہریوں کے لیے’جیون‘ایپ اور کیئرگیور ڈیش بورڈ لانچ کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 MAY 2026 12:23PM by PIB Delhi

سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت کا محکمہ سماجی انصاف و تفویض اختیارات 22 مئی 2026 کو صبح 10:00 بجے ’’مؤثر نگہداشت پر مبنی معیشت کی تشکیل‘ کے موضوع پر ایک ورچوئل پروگرام کا انعقاد کرے گا۔

پروگرام کا آغاز جوائنٹ سکریٹری (بزرگ شہریوں)کے خیرمقدمی خطاب سے ہوگا، جس کے بعد محکمہ سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے سکریٹری جناب سدھانش پنت خطاب کریں گے۔

مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات جناب بی ایل ورما اور جناب رام داس آٹھاولے معزز وزیر مملکت برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات، بھی شرکاء سے خطاب کریں گے۔

اس تقریب کی ایک اہم خصوصیت بزرگ شہریوں کے لیےجیون ایپ ایپ اور کیئرگیور ڈیش بورڈ کا آغاز ہوگا، جس کا مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات ڈاکٹرویریندر کمار افتتاح کریں گے۔ ڈاکٹر ویریندر کمار کلیدی خطاب بھی کریں گے، جس میں وہ بزرگ شہریوں کے لیے نگہداشت کے نظام کو مضبوط بنانے کے حوالے سے وزارت کے اقدامات کو اجاگر کریں گے۔

پروگرام میں کرناٹک اور کیرالہ کی ریاستوں کی جانب سے نگہداشت پر مبنی معیشت میں بہترین طریقۂ کار پر پیشکشیں بھی شامل ہوں گی۔ اس تقریب میں تفصیلی گفتگو کے لیے چار موضوعاتی شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ شرکاء مخصوص ورچوئل مباحثہ ہالز میں شامل ہوں گے ،جہاں ماڈریٹرز، پینلسٹس اور ممتاز مقررین اہم پالیسی مسائل، عملدرآمد کے خلا، ابھرتے ہوئے اقدامات، بہترین طریقۂ کار اور واضح ٹائم لائنز کے ساتھ قابل عمل سفارشات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس اقدام کا مقصد ٹیکنالوجی اور کمیونٹی کی شمولیت کو بروئے کار لا کر نگہداشت کی خدمات کے لیے ایک جامع فریم ورک تیار کرنا ہے تاکہ ہندوستان کی بڑھتی ہوئی بزرگوں کی آبادی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

 

******

ش ح۔ م ع ن۔ ج

UNO-7370

 


(ریلیز آئی ڈی: 2263625) وزیٹر کاؤنٹر : 11