وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

چولا تانبے کی تختیوں کی واپسی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 MAY 2026 10:00PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی اور نیدرلینڈز کے وزیراعظم،  عزت مآب  جناب روب جیٹن کی موجودگی میں، لیڈن یونیورسٹی لائبریری نے آج گیارہویں صدی کے چولا تانبے کی تختیاں حکومت ہند کے حوالے کر دی ہیں۔

چولا تانبے کی تختیاں، 21 بڑی اور 3 چھوٹی تختیوں پر مشتمل ایک مجموعہ ہیں، جو گیارہویں صدی عیسوی میں چولا بادشاہوں کی جانب سے جاری کیے گئے شاہی فر مان ہیں۔ ان فرمانوں کے ذریعے تمل ناڈو کے ناگاپٹنم میں واقع ایک بدھ وہار، “چولامنی ورما وہار” کو انیمانگلَم گاؤں عطیہ کیے جانے کی توثیق کی گئی تھی۔ ان تختیوں پر تمل اور سنسکرت زبانوں میں تحریریں درج ہیں۔

ان چولا تانبے کے تختیوں کی واپسی اس لیے بھی اہمیت رکھتی ہے کہ یہ محض ماضی کے نوادرات نہیں بلکہ بھارت کے ورثے اور تہذیب کی ایک قیمتی داستان ہیں۔ ان تختیوں کی وطن واپسی بھارتی عوام کے لیے گہرے جذباتی معنی رکھتی ہے۔

***

ش ح۔ ش ت ۔ش ب ن

U-7178


(ریلیز آئی ڈی: 2262154) وزیٹر کاؤنٹر : 11