وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

وزارت تعلیم نے  این آئی او ایس ، ریاستوں اور ضلعی انتظامیہ کی قوت کو تال میل کے ساتھ مزید بڑھا کر  اسکولی تعلیم کے نظام سے باہر بچوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 MAY 2026 3:55PM by PIB Delhi

جناب سنجے کمار، سکریٹری، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی (ڈی او ایس ای ایل)، وزارت تعلیم کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی گئی جس کا مقصد اسکولی تعلیم کے نظام سے باہر بچوں، خاص طور پر 14-18 سال کی عمر کے گروپ کے بچوں، اور این آئی او ایس کی مجوزہ نئی پہل قدمی کے نفاذ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔

میٹنگ میں ڈی او ایس ای ایل کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ پراچی پانڈے، پروفیسر اکھلیش مشرا، چیئرپرسن اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ (این آئی او ایس ) کے سکریٹری کرنل شکیل احمد، وزارت تعلیم کے سینئر افسران، ریاستی حکومتوں کے نمائندے، نامزد کردہ تجرباتی اضلاع کے ضلع کلکٹرس/ضلع مجسٹریٹ اور ریاستی محکمہ تعلیم این آئی او ایس کے افسران نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017FFL.jpg

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، ڈو ایس ای ایل کے سکریٹری جناب سنجے کمار نے اسکول چھوڑنے کی سنگین تشویش کو اجاگر کیا اور کہا کہ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، درجہ اول میں داخل ہونے والے ہر 100 بچوں میں سے، صرف 62 بارہویں جماعت تک پہنچتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایل ایف ایس کے تازہ ترین تخمینوں کے مطابق، 14-18 سال کی عمر کے دو کروڑ سے زیادہ بچے اس وقت اسکولی تعلیم کے نظام  سے باہر ہیں۔

انہوں نے مشاہدہ کیا کہ معاشی مجبوریاں، گھریلو ذمہ داریاں، اور معاش سے متعلق چنوتیاں ان اہم عوامل میں شامل ہیں جو بچوں کو اسکولی تعلیم ترک کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ فوری مداخلت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، جناب کمار نے زور دیا کہ ہر بچے کو کم از کم ثانوی اور اعلیٰ ثانوی سطح تک تعلیم تک رسائی حاصل ہونی چاہیے، اس کے ساتھ ساتھ روزگار کے قابل ہنر مقامی اقتصادی مواقع سے ہم آہنگ ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں بنیادی توجہ بچوں کو باقاعدہ اسکولی تعلیم کے نظام میں دوبارہ شامل کرنے پر مرکوز ہونی چاہیے، وہیں وہ لوگ جو باقاعدہ اسکولوں میں واپس نہیں آسکتے ہیں، انہیں سیکھنے کے لچکدار طریقوں سے ، مثلاً نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ (این آئی او ایس) اور اسٹیٹ اوپن اسکول، اوپن اینڈ ڈسٹنس لرننگ (او ڈی ایل) میکانزم کے ذریعے منسلک کیا جانا چاہیے۔ جناب کمار نے نچلی سطح پر مؤثر عمل آوری کو یقینی بنانے اور اس پہل کو ملک گیر مہم میں تبدیل کرنے میں ضلع کلکٹروں اور ضلعی انتظامیہ کے اہم کردار پر بھی زور دیا۔

محترمہ پراچی پانڈے، جوائنٹ سکریٹری، ڈی او ایس ای ایل ، نے کہا کہ اسکول سے باہر بچوں کے مسئلے کو مشن موڈ میں حل کیا جا رہا ہے اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ مجوزہ پہل قدمی آخری میل تک رسائی پر مضبوط توجہ کے ساتھ ڈیٹا پر مبنی نقطہ نظر کو اپنائے گی۔ انہوں نے اسکولی تعلیم کے نظام  سے باہر بچوں کی موثر شناخت، اندراج اور برقرار رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے ریاست، ضلع اور مقامی سطح پر محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔ مزید بتایا گیا کہ اس پہل قدمی کے باضابطہ آغاز سے قبل تیاری کی سرگرمیاں بشمول این آئی او ایس سہولت کاروں کا اندراج، اسٹارٹر کٹس کی تقسیم، ابتدائی سروے اور بچوں کا ابتدائی اندراج شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00283TC.jpg

این آئی او ایس کے چیئرپرسن، پروفیسر اکھلیش مشرا نے کہا کہ تعلیم امید، وقار اور موقع کی نمائندگی کرتی ہے۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ کلیدی چنوتی ان بچوں تک پہنچنا ہے جو تعلیمی نظام سے منقطع رہتے ہیں۔ انہوں نے اس پہل قدمی کو تعلیمی شمولیت کے لیے عوامی تحریک بتایا جس کا مقصد لچکدار اور جامع تعلیمی راستوں کے ذریعے بچوں اور نوجوانوں کو سیکھنے کے مواقع سے دوبارہ جوڑنا ہے۔

این آئی او ایس کے سکریٹری، کرنل شکیل احمد نے اس پہل قدمی کے آپریشنل فریم ورک کے بارے میں ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔ پریزنٹیشن میں اسکول سے باہر بچوں کی شناخت اور درجہ بندی، این آئی او ایس سہولت کاروں کی تعیناتی، ایپ پر مبنی نقشہ سازی اور نگرانی کے نظام، ترغیبی میکانزم، ضلعی سطح پر کنورجنسی حکمت عملی، اور مرحلہ وار نفاذ کے منصوبوں کا احاطہ کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0033Z6B.jpg

اس پہل قدمی کے ابتدائی نفاذ کے لیے تجرباتی اضلاع کی نشاندہی کی گئی جن میں اسکولی تعلیم کے نظام  سے باہر بچوں کی زیادہ تعداد ہے۔ ان میں اوڈیشہ، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، بہار، اتر پردیش، گجرات، کرناٹک، مدھیہ پردیش اور دہلی کے اضلاع شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں اس نئے اقدام کو ملک کے 10 اضلاع میں نافذ کیا جائے گا۔ واجبات کے معاہدوں(ایم او سی) پر عمل درآمد میں سہولت فراہم کرنے کے لیے شریک ریاستوں کے ساتھ دستخط کیے جائیں گے۔ ان اضلاع سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر، پروگرام کو بعد میں پورے ملک میں پھیلایا جائے گا۔

حصہ لینے والی ریاستوں اور ضلعی انتظامیہ نے اس پہل کے کامیاب نفاذ کے لیے اپنے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔ ریاستوں سے بھی درخواست کی گئی کہ وہ متعلقہ ڈیٹا کا اشتراک کریں اور فریم ورک اور آپریشنل رہنما خطوط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تجاویز فراہم کریں۔

میٹنگ اس اجتماعی عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بچہ تعلیمی نظام سے باہر نہ رہے اور تمام بچوں کو تعلیم، ہنر کی نشوونما اور ایک باوقار مستقبل کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:7152


(ریلیز آئی ڈی: 2261745) وزیٹر کاؤنٹر : 10