صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
بھارت کی صدر نے نیشنل فلورنس نائٹنگیل ایوارڈز 2026 پیش کیے۔
نرسنگ عملہ خدمات کے اعلیٰ ترین معیار کی مثال ہیں اور معیاری صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے میں ایک اہم اور کلیدی کردار ادا کرتے ہیں: صدر دروپدی مرمو
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 MAY 2026 12:58PM by PIB Delhi
صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (12 مئی 2026)نرسوں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر راشٹرپتی بھون میں منعقدہ تقریب میں نیشنل فلورنس نائٹنگیل ایوارڈز 2026 نرسنگ عملے کو پیش کیے۔

اپنے پیغام میں صدرجمہوریہ نے کہا کہ یہ موقع نرسنگ عملے اور صحت کے پیشہ ور افراد کی بے مثال خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا ایک موزوں موقع ہے، جو ہمدردی اور غیر متزلزل لگن کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نرسنگ عملہ خدمت کے اعلیٰ ترین معیار کی مثال ہے اور خاص طور پر مشکل ترین حالات میں معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ انہوں نے تمام ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو ان کی فرض شناسی اور مریضوں کی دیکھ بھال کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی مسلسل کوششوں پر مبارکباد دی۔

نیشنل فلورنس نائٹنگیل ایوارڈز کا آغاز 1973 میں بھارت کی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود نے کیا تھا، جس کا مقصد نرسنگ عملے کی جانب سے معاشرے کے لیے انجام دی جانے والی قابلِ قدر خدمات کو تسلیم کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔





ش ح۔ ش ب – ف ر
Uno-6953
(ریلیز آئی ڈی: 2260192)
وزیٹر کاؤنٹر : 21
یہ ریلیز پڑھیں:
Telugu
,
Kannada
,
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Malayalam