وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے بنگلورو میں آرٹ آف لیونگ کی 45ویں سالگرہ تقریبات کے دوران اپنے خطاب کی جھلکیاں ساجھا کیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 MAY 2026 3:14PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بنگلورو میں آرٹ آف لیونگ کی 45ویں سالگرہ تقریبات کے دوران اپنے خطاب کی جھلکیاں ساجھا کیں۔

ایکس پر مختلف پوسٹوں میں جناب مودی نے کہا؛

’’خدمت ہی ہمارے سماج کا فطری کردار ہے۔ نسل در نسل یہ ہمیں ترغیب فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ توانائی بھی فراہم کرتا آیا ہے۔ آرٹ آف لیونگ کی ہر کوشش میں اسی احساس کی علامت نظر آتی ہے۔‘‘

’’میرا ہمیشہ سے یہ یقین رہا ہے کہ کوئی بھی حکومت تبھی کامیاب ہو سکتی ہے، جب تعمیر ملک میں خود سماج کی فعال حصہ داری ہے۔ سوَچھ بھارت ابھیان جیسے متعدد پروگرام اس کی بڑی مثال ہیں۔‘‘

’’ملک کی متعدد حصولیابیوں کے پس پشت ہمارے نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آرٹ آف لیونگ جدید دور کی چنوتیوں کے حل تلاشنے میں ان کی مدد کر رہا ہے۔‘‘

’’بھارت کی جامع ترقی کے لیے کئی سطحوں پر اجتماعی کوشش کی ضرورت ہے۔ آرٹ آف لیونگ جیسی تنظیمیں اور زیادہ طاقت سے اس تبدیلی کی نگہبان بن سکتی ہیں۔‘‘


**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:6868


(ریلیز آئی ڈی: 2259534) وزیٹر کاؤنٹر : 9