وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے مغربی بنگال کے وزیرِ اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پرسویندھو ادھیکاری کو مبارکباد دی


وزیرِ اعظم نے مغربی بنگال حکومت میں نئے شامل ہونے والے وزراء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 MAY 2026 1:55PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج سویندھو ادھیکاری کو مغربی بنگال کے وزیرِ اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ سویندھو ادھیکاری نے ایک ایسے رہنما کے طور پر اپنی شناخت قائم کی ہے جو عوام سے گہرا تعلق رکھتے ہیں اور جنہوں نے قریب سے عوام کی امنگوں کو سمجھا ہے۔ نریندر مودی نے اُن کے کامیاب دورِ اقتدار کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم نے مغربی بنگال حکومت میں وزراء کے طور پر حلف لینے پردلیپ جوشی، اگنی مترا، اشوک کرتانیہ، کشودرم ٹوڈواور نشت پرمانک کو بھی مبارکباد دی۔

جناب مودی نے کہا کہ ان رہنماؤں نے  زمینی سطح پر انتھک محنت کی ہے اور عوام کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ وزراء کے طور پر مغربی بنگال کی ترقی کے سفر کو مزید مضبوط بنائیں گے اور اُن کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم نے ایکس پر لکھا:

مغربی بنگال کے وزیرِ اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پرجناب سوویندو ادھیکاری جی کو مبارکباد۔ انہوں نے ایک ایسے رہنما کے طور پر اپنی شناخت بنائی ہے جو عوام سے گہرا تعلق  رکھتے ہیں اور جنہوں نے قریب سے اُن کی امنگوں کو سمجھا ہے۔ اُن کے کامیاب دورِ اقتدار کے لیے میری نیک خواہشات۔

@SuvenduWB

مغربی بنگال حکومت میں وزیر کے طور پر حلف لینے  پردلیپ جوشی جی،  اگنی مترا پول جی، اشوک کرتانیہ جی،کشودیرم ٹوڈوجی اور  نشت پرمانک جی کو مغربی بنگال حکومت میں وزراء کے طور پر حلف لینے  پر مبارکباد۔ ان رہنماؤں نے زمینی سطح پر انتھک محنت کی ہے اور عوام کی خدمت کی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ وزراء کے طور پر مغربی بنگال کی ترقی کے سفر کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ میری نیک خواہشات۔

@DilipGhoshBJP

@paulagnimitra1

@NisithPramanik

ش ح-ا ع خ    ۔ر  ا

U-No- 6849


(ریلیز آئی ڈی: 2259352) وزیٹر کاؤنٹر : 12