وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر ڈی او اور بھارتی فضائیہ نے فاصلے میں اضافہ کرنے والے حربی نوعیت کے جدید ہتھیار کاپہلا کامیاب فضائی تجربہ کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 MAY 2026 10:07AM by PIB Delhi

دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) اور بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) نے 7 مئی 2026 کو اوڈیشہ کے ساحلی علاقے میں فاصلے میں اضافہ کرنے والے حربی نوعیت کے جدید ہتھیار (ٹی اے آر اے) ہتھیار کا پہلا کامیاب فضائی تجربہ کیا۔ٹی اے آر اے ایک ماڈیولر رینج توسیعی کِٹ ہے، جو بھارت کا پہلا دیسی ساختہ گلائیڈ ویپن سسٹم ہے۔ یہ بغیر رہنمائی والے وارہیڈز کو ہدف پر درست نشانہ لگانے والے گائیڈڈ ہتھیاروں میں تبدیل کرتا ہے۔

 

 

ٹی اے آر اے کو ریسرچ سینٹر امرات (آر سی آئی) حیدرآباد نے ڈی آر ڈی او کی دیگر تجربہ گاہوں کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے، تاکہ کم لاگت والے ہتھیار کی تباہ کن صلاحیت اور درستگی میں اضافہ کرکے زمینی اہداف کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جا سکے۔ یہ جدید کم لاگت والے نظاموں سے لیس بھارت کا پہلا گلائیڈ ہتھیار ہے۔اس کِٹ کی تیاری ڈیولپمنٹ کم پروڈکشن پارٹنرز (ڈی سی پی پی) اور دیگر بھارتی صنعتوں کے اشتراک سے کی گئی، جنہوں نے اس کی پیداوار کا عمل بھی  پہلے ہی شروع کر دیا ہے۔

وزیر دفاع  راج ناتھ سنگھ نے اس سے پہلے، فضائی تجربے پر ڈی آر ڈی او، بھارتی فضائیہ، ڈی سی پی پی  اور صنعت سے وابستہ اداروں کو مبارکباد دی اور اسے بھارت کی مقامی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

 

دفاعی تحقیق و ترقی کے محکمے کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین سمیر وی کامت نے بھی کامیاب فضائی تجربے سے وابستہ ٹیموں کو مبارکباد پیش کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ ع ح۔ع د)

U. No. 6791


(ریلیز آئی ڈی: 2258950) وزیٹر کاؤنٹر : 12