وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے آپریشن سندور کے ایک سال مکمل ہونے پر مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا
وزیر اعظم نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مسلح افواج کے احترام اور اعزاز میں اپنے سوشل میڈیا پروفائل کی تصاویر تبدیل کریں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 MAY 2026 10:23AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج آپریشن سندور کے ایک سال مکمل ہونے پر مسلح افواج کی بہادری، درست حکمت عملی اور عزم کو سلام پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج نے پہلگام میں بے گناہ ہندوستانی شہریوں پر حملہ کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا تھا۔
جناب نریندر مودی نے کہا کہ آپریشن سندور دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے مضبوط مؤقف اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اس کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس آپریشن سے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، مکمل تیاری اور باہمی تال میل پر مبنی طاقت نمایاں ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے افواج کے درمیان بڑھتی ہوئی باہمی ہم آہنگی بھی ظاہر ہوئی، جبکہ دفاعی شعبے میں خود انحصاری کی جانب ہندوستان کی کوششوں سے قومی سلامتی کو حاصل ہونے والی مضبوطی بھی سامنے آئی۔
جناب نریندر مودی نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہندوستان دہشت گردی اور اس کے معاون نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران مسلح افواج نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا اور ہندوستان کے عوام پر حملہ کرنے والوں کو سخت جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ہندوستانی کو اپنے مسلح افواج پر فخر ہے۔
مسلح افواج اور آپریشن سندور کی کامیابی کے احترام کے طور پر وزیر اعظم نے ملک کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس، فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر اپنی ڈسپلے تصاویر کو اُن کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر سے تبدیل کریں۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:
“ایک سال پہلے ہماری مسلح افواج نے #آپریشن سندور کے دوران بے مثال بہادری، درست حکمتِ عملی اور پختہ عزم کا مظاہرہ کیاتھا۔ انہوں نے پہلگام میں بے گناہ ہندوستانیوں پر حملہ کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ پوری قوم اپنی افواج کی جرأت اور شجاعت کو سلام پیش کرتی ہے۔
آپریشن سندور دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے مضبوط ردِعمل اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس سے ہماری مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، مکمل تیاری اور مربوط طاقت بھی اجاگر ہوئی ہے۔ ساتھ ہی اس سے افواج کے درمیان بڑھتی ہوئی ہم آہنگی بھی نمایاں ہوئی اور یہ ثابت ہوگیا کہ دفاعی شعبے میں خود انحصاری کی جانب ہندوستان کی کوششوں سے قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنایا گیاہے۔
آج، ایک سال بعد بھی، ہم دہشت گردی اور اس کے معاون نظام کو ختم کرنے کے اپنے عزم پر پوری طرح قائم ہیں۔”
“ایک سال پہلے #آپریشن سندور کے دوران ہماری مسلح افواج نے اپنی بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا اور ہمارے عوام پر حملہ کرنے والوں کو سخت اور کرارا جواب دیا۔ ہر ہندوستانی کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔اپنی افواج اور آپریشن سندور میں اُن کی کامیابی کے احترام میں آئیے ہم سب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس، فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ سمیت اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر اپنی ڈسپلے تصاویر کو نیچے شیئر کی گئی تصویر سے تبدیل کریں۔”
******
(ش ح ۔ م ش ع ۔ع ن)
U. No. 6741
(ریلیز آئی ڈی: 2258602)
وزیٹر کاؤنٹر : 9