بھارتی چناؤ کمیشن
2026 کے قانون ساز اسمبلیوں کے عام انتخابات اور ضمنی انتخابات
ای سی آئی این ای ٹی نےہموار کارروائیوں، تیز تر رپورٹنگ اور بہتر سائبر سکیورٹی کو یقینی بنایا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 MAY 2026 4:42PM by PIB Delhi
- الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی )کے مضبوط آئی ٹی پلیٹ فارم ای سی آئی این ای ٹی نے 2026 کے قانون ساز اسمبلیوں کے عام انتخابات اور ضمنی انتخابات کے دوران انتخابی عمل کو ہموار بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ اس نظام نے ریئل ٹائم مانیٹرنگ، تیز تر رپورٹنگ اور شفافیت میں اضافہ کو ممکن بنایا۔
- جنوری 2026 میں باضابطہ آغاز کے بعد سے ای سی آئی این ای ٹی ایپ کے استعمال میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے اور اب تک اس کے 10 کروڑ سے زائد ڈاؤن لوڈز ہو چکے ہیں۔ اس کا بیٹا ورژن نومبر 2025 میں بہار کے انتخابات میں استعمال کیا گیا تھا۔
- انتخابی دنوں یعنی 9، 23 اور 29 اپریل کو ای سی آئی این ای ٹی پر 98.3 کروڑ سے زائد ہٹس ریکارڈ کی گئیں، جبکہ 4 مئی 2026 (نتائج کے دن) پر اوسطاً 3 کروڑ ہٹس فی منٹ تک پہنچ گئیں۔
- سائبر سکیورٹی کے لحاظ سے ای سی آئی این ای ٹی کے پروٹوکولز نے مؤثر طریقے سے 68 لاکھ سے زائد مشکوک یا بدنیتی پر مبنی سائبر ہٹس کو ناکام بنایا، جو بھارت اور بیرونِ ملک سے نتائج کے پورٹل سمیت اہم انتخابی پلیٹ فارمز کو نشانہ بنا رہی تھیں۔
- نتائج کے دن سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پہلی بار کیو آر کوڈ پر مبنی فوٹو شناختی کارڈ سسٹم استعمال کیا گیا۔
- اس نظام کے تحت 3.2 لاکھ سے زائد کیو آرکوڈز تیار کیے گئے تاکہ صرف مجاز افراد ہی گنتی مراکز میں داخل ہو سکیں اور کسی بھی غیر مجاز داخلے کو روکا جا سکے۔
***
ش ح ۔اک ۔م ذ
U. No.6715
(ریلیز آئی ڈی: 2258464)
وزیٹر کاؤنٹر : 6