تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اورامداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ لداخ میں متعدد ڈیری انفرااسٹرکچر اور کوآپریٹیو اقدامات کا افتتاح کریں گے


لداخ کے ڈیری شعبے کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم: امت شاہ دودھ پروسیسنگ یونٹس، دودھ کولنگ سسٹمز اور موبائل ٹیسٹنگ سہولیات کا آغازکریں گے

کوآپریٹیوسیکٹر میں ڈیجیٹل بااختیاری کو مضبوط بنانے کے لیے اینڈرائیڈ پر مبنی خودکار دودھ کلیکشن سسٹم (اے ایم سی ایس) کا آغاز

ڈیری مصنوعات کی مارکیٹنگ اور تقسیم کے لیے مفاہمت ناموں (ایم او یوز) پر دستخط کیے جائیں گے تاکہ مارکیٹ روابط کو بہتر بنایا جا سکے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 APR 2026 3:19PM by PIB Delhi

لداخ میں کوآپریٹیو قیادت پر مبنی دیہی ترقی اور ڈیری شعبے کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم کے طور پر، عزت مآب مرکزی وزیر داخلہ اورامدادباہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ یکم مئی 2026 کو سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف بدھسٹ اسٹڈیز (سی آئی بی ایس)، لیہ میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں متعدد اہم اقدامات کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پرماہی گیری،موویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب رجیج رنجن سنگھ (عرف للن سنگھ) اور لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر جناب ونے کمار سکسینہ بھی موجود ہوں گے۔

یہ تقریب ڈیری انفرااسٹرکچر سے متعلق متعدد پروجیکٹوں کے افتتاح کرنے اور سنگِ بنیادرکھنے کی تقریب ہوگی، جس کا مقصد دودھ کی پراسیسنگ کی صلاحیت میں اضافہ کرنا، کولڈ چین نظام کی بہتری اور مقامی ڈیری کسانوں کے لیے مارکیٹ روابط کو وسعت دینا ہے۔ پروگرام میں خطے میں کوآپریٹیو ڈیری نظام کو جدید بنانے کے لیے ڈیجیٹل اور ادارہ جاتی اقدامات کا آغاز بھی کیا جائے گا۔

اس موقع پر عزت مآب مرکزی وزیر کارگل میں 10 ٹی ایل پی ڈی ڈیری پلانٹ کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور لیہہ میں نئی ڈیری پراسیسنگ یونٹس کا افتتاح کریں گے، جن میں دہی اور پنیر کی تیاری کی سہولیات شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ دودھ کے ذخیرہ کرنے اور ترسیل کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے بلک دودھ کولر سسٹم کا آغاز بھی کیا جائے گا۔

کوآپریٹیوسیکٹر میں ڈیجیٹل بااختیاری کو مزید فروغ دینے کے لیے اینڈرائیڈ پر مبنی خودکار دودھ جمع کرنے کا نظام (اے ایم سی ایس) متعارف کرایا جائے گا، جس کا مقصد دودھ کی خریداری کے عمل کو شفاف بنانا اور کسانوں کو بروقت ادائیگی کو یقینی بنانا ہے۔

پروگرام کے دوران ایک موبائل دودھ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا بھی آغاز کیا جائے گا تاکہ دودھ کے معیار کی جانچ کو یقینی بنایا جا سکے اور مقامی سطح پر کسانوں کی معاونت کی جا سکے۔ مزید برآں، اہم فریقوں کے درمیان مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے جائیں گے تاکہ معروف برانڈز کے تحت ڈیری مصنوعات کی مارکیٹنگ کو بہتر بنایا جا سکے اور مقامی طورپر پیداوار کرنے والوں کو بہتر منڈی تک رسائی اور مناسب قیمت حاصل ہو سکے۔

حکومت کی “سہکار سے سمردھی” کے وژن کے مطابق، اس تقریب میں خطے کے ترقی پسند ڈیری کسانوں کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا۔ یہ اقدامات کوآپریٹوں اداروں کو مضبوط بنانے، دیہی علاقے میں روزگار میں اضافہ کرنے اور ملک کے دور دراز علاقوں میں جامع معاشی ترقی کو مزیدفروغ دینے کے حکومتی عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

******

ش ح۔م م ع۔ م ا

 Urdu No-6506


(ریلیز آئی ڈی: 2257012) وزیٹر کاؤنٹر : 13