بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

عام انتخابات اور ضمنی انتخابات، 2026

تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں فارم 17 اے کی جانچ مکمل (مرحلہ-1)

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 APR 2026 11:56AM by PIB Delhi

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے پولنگ کے بعد فارم 17 اے (رجسٹر آف ووٹرز) اور دیگر پول ڈے دستاویزات و ریکارڈوں کی جانچ کے لیے جامع ہدایات جاری کی ہیں تاکہ شفافیت کو مضبوط بنایا جا سکے، پولنگ اسٹیشنوں پر کسی بھی بدعنوانی کا پتہ لگایا جا سکے اور ضرورت پڑنے پر دوبارہ پولنگ کی سفارش کی جا سکے۔

  1. اس کے مطابق 24 اپریل 2026 کو مغربی بنگال (مرحلہ اوّل) میں جن 152 اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ ہوئی تھی، وہاں ریٹرننگ افسران (آر او) نے جنرل آبزرور (جی او) اور 600 سے زائد امیدواروں یا ان کے نمائندوں کی موجودگی میں دستاویزات کی جانچ کا عمل بخوبی مکمل کیا۔
  2. مغربی بنگال کے مرحلہ اوّل کے انتخابات میں تمام 1,478 امیدواروں کو جانچ کے عمل میں شرکت کے لیے تاریخ، وقت اور مقام سے پیشگی طور پر آگاہ کیا گیا تھا۔ جانچ کے بعد 23 اپریل 2026 کو ووٹنگ کرنے والے 44,376 پولنگ اسٹیشنوں میں سے کسی بھی مقام پر دوبارہ پولنگ کی سفارش نہیں کی گئی۔
  3. اسی طرح 24 اپریل 2026 کو تمل ناڈو کے ان تمام 234 اسمبلی حلقوں میں، جہاں ووٹنگ ہوئی تھی، ریٹرننگ افسران (آر او) نے جنرل آبزرور (جی او) اور 1,825 امیدواروں یا ان کے نمائندوں کی موجودگی میں دستاویزات کی جانچ کا عمل کامیابی سے مکمل کیا۔
  4. تمل ناڈو کے عام انتخابات میں تمام 4,023 امیدواروں کو جانچ کے عمل میں شرکت کے لیے تاریخ، وقت اور مقام سے پہلے ہی مطلع کر دیا گیا تھا۔ جانچ کے بعد 23 اپریل 2026 کو ووٹنگ کرنے والے 75,064 پولنگ اسٹیشنوں میں سے کسی بھی جگہ دوبارہ پولنگ کی سفارش نہیں کی گئی۔
  5. دونوں ریاستوں میں پورے عمل کی ویڈیو گرافی کی گئی اور جانچ کے بعد فارم 17 اے اور متعلقہ مواد کو دوبارہ ریٹرننگ افسر کی مہر کے ساتھ سیل کر دیا گیا۔
  6. ای وی ایم-وی وی پی اے ٹی مشینوں کو محفوظ طور پر اسٹرونگ روم میں رکھا گیا ہے، جنہیں 23 اپریل 2026 کو پولنگ مکمل ہونے کے بعد جنرل آبزرور اور امیدواروں یا ان کے نمائندوں کی موجودگی میں سیل کیا گیا۔
  7. ای وی ایم اسٹرونگ روم کی سیکیورٹی کے لیے جامع انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں ڈبل لاک سسٹم، چوبیس گھنٹے دو سطحی سیکیورٹی تعیناتی اور دروازوں و راہداریوں کی سی سی ٹی وی نگرانی شامل ہے۔
  8. ریٹرننگ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دن میں دو بار اسٹرونگ روم کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیں، جبکہ ضلعی انتخابی افسران (ڈی ای او) ہیڈکوارٹر میں واقع اسٹرونگ روم کا روزانہ اور ہیڈکوارٹر سے باہر موجود کمروں کا ہر 3 سے 4 دن میں معائنہ کریں گے۔
  9. امیدواروں کے نمائندوں کو بھی اجازت دی گئی ہے کہ وہ اسٹرونگ روم کی عمارت کے احاطے میں کیمپ قائم کریں تاکہ وہ ان کمروں پر نظر رکھ سکیں۔

                               **************

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 6297

 


(ریلیز آئی ڈی: 2255499) وزیٹر کاؤنٹر : 10