وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے عوامی نمائندوں کی اصل روح کو اجاگر کرتے ہوئےسنسکرت سبھاشتم  کا اشتراک کیا


وزیر اعظم نے پنچایتی راج کے دن کے موقع پر ملک بھر کے عوامی نمائندوں کو مبارکباد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 APR 2026 10:20AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عوامی نمائندوں کی اصل روح کو اجاگر کرتےہوئے ایک سنسکرت سبھاشتم کا اشتراک کیا:

प्रजासुखे सुखं राज्ञः प्रजानां च हिते हितम्।

नात्मप्रियं प्रियं राज्ञः प्रजानां तु प्रियं प्रियम्॥"

 

یہ سبھاشتم یہ پیغام دیتا ہے ، "عوامی نمائندے کی خوشی عوام کی خوشی میں مضمر ہے ؛ اس کی فلاح عوام کی فلاح و بہبود میں مضمر ہے ۔ عوامی نمائندے کی کوئی ذاتی پسند نہیں ہوتی ۔ جو کچھ لوگوں کو پسند ہوتا ہے ،وہی اسے بھی  عزیز ہوتا ہے ۔ "

جناب مودی نے آج پنچایتی راج کے دن کے موقع پر ملک بھر کے عوامی نمائندوں کو مبارکباد بھی دی ۔ جناب مودی نے کہا کہ "عوامی خدمت اور ملک  کی خدمت کے تئیں آپ کی لگن واقعی سب کے لیے باعث ترغیب ہے" ۔

وزیر اعظم نےایکس پر لکھا ؛

"پنچایتی راج کے دن کے موقع پر ملک بھر کے عوامی نمائندوں کو دلی مبارکباد! عوامی خدمت کے ساتھ ملک کی خدمت کے تئیں آپ سب کی لگن سب کو ترغیب دینے والی ہے۔

 

प्रजासुखे सुखं राज्ञः प्रजानां च हिते हितम्।

नात्मप्रियं प्रियं राज्ञः प्रजानां तु प्रियं प्रियम्॥"

 

********

(ش ح۔م ش۔م ش)

U:6243


(ریلیز آئی ڈی: 2255166) وزیٹر کاؤنٹر : 15