وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے سول سروسز ڈے پر سول سروسیز کے تمام ملازمین کو مبارکباد پیش کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 APR 2026 12:02PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سول سروسز ڈے پر تمام سول سروسیز کے ملازمین کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر جناب مودی نے  کہا کہ یہ اچھی حکمرانی اور قوم کی تعمیر کے لیے کام کرنے کے عزم کو مزید مضبوط کرنے کا موقع ہے۔ ’’نچلی سطح سے لے کر پالیسی سازی تک سول سروسیز کے ملازمین کی کوششیں بے شمار زندگیوں کو چھوتی ہیں اور ہندوستان کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ ’’ ہمارے سول سروسیز کے ملازمین فرض کے اعلیٰ ترین معیاروں کو برقرار رکھتے ہوئے بہترین، ہمدردی اور اختراع کے ساتھ خدمات انجام دیتے رہیں۔‘‘

 

جناب مودی نے ایکس پر پوسٹ کیا:

 

’’تمام سول سروسیز کے ملازمین کو سول سروسز ڈے پر مبارکباد۔ یہ گڈ گورننس اور ملک کی تعمیر کے لیے کام کرنے کے عزم کو مزید مضبوط کرنے کا موقع ہے۔ نچلی سطح سے لے کر پالیسی سازی تک سول سروسیز کے ملازمین کی کوششیں بے شمار زندگیوں کو چھوتی ہیں اور ہندوستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتی ہیں۔ ہمارےسول سروسیز کے ملازمین اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھتے ہوئے بہترین، ہمدردی اور اختراع کے ساتھ خدمات انجام دیتے رہیں۔‘‘

 

 

*****

 ( ش ح ۔ م ح۔م ش)

U. No. 6110


(ریلیز آئی ڈی: 2254076) وزیٹر کاؤنٹر : 19