پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مغربی ایشیا کی صورت حال کے پیش نظر اہم شعبوں سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ


23 مارچ 2026 سے اب تک 17.25 لاکھ سے زیادہ - 5 کلو گرام والے ایف ٹی ایل سلنڈر فروخت ہو چکے ہیں

سرکاری تیل کمپنیوں کے ذریعے آٹو ایل پی جی کی فروخت میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے جس میں نمایاں اضافہ کرناٹک، تمل ناڈو، تلنگانہ، راجستھان اور مغربی بنگال میں دیکھا گیا ہے

22 ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام علاقے پی این جی توسیع کی اصلاحات سے منسلک اضافی کمرشل ایل پی جی کوٹہ حاصل کر رہے ہیں

پورے ہندوستان میں بندرگاہوں پر کام معمول کے مطابق جاری ہے اور کسی قسم کے ہجوم کی اطلاع نہیں ہے

ایران میں ہندوستانی سفارت خانے نے 2,373 ہندوستانی شہریوں کو ایران سے آرمینیا اور آذربائیجان منتقل کرنے میں سہولت فراہم کی ہے تاکہ وہ آگے ہندوستان کا سفر کر سکیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 APR 2026 5:07PM by PIB Delhi

مغربی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورت حال کی روشنی میں، حکومتِ ہند ہم آہنگ جوابی اقدامات کے ذریعے اہم شعبوں میں تیاری اور تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے سرگرمی سے مصروف عمل ہے۔ درج ذیل اپ ڈیٹ میں توانائی کی فراہمی، سمندری کارروائیوں اور خطے میں ہندوستانی شہریوں کی مدد کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے:

 

توانائی کی فراہمی اور ایندھن کی دستیابی

آبنائے ہرمز سے متعلق موجودہ صورت حال کے تناظر میں پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی بلاتعطل دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ وزارت کے مطابق:

 

عوامی ہدایت نامہ اور شہریوں میں بیداری

  • شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی گھبراہٹ میں خریداری سے گریز کریں کیوں کہ حکومت پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
  • افواہوں سے بچیں اور درست معلومات کے لیے سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔
  • ایل پی جی صارفین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ڈیجیٹل بکنگ پلیٹ فارم استعمال کریں اور ڈسٹری بیوٹرز کے پاس جانے سے گریز کریں۔
  • شہریوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ متبادل ایندھن جیسے پی این جی اور الیکٹرک یا انڈکشن کک ٹاپس کا استعمال کریں۔
  • موجودہ صورت حال کے دوران تمام شہریوں پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے روزمرہ کے استعمال میں توانائی کی بچت کریں۔

 

حکومتی تیاری اور سپلائی مینجمنٹ کے اقدامات

  • جاری جغرافیائی سیاسی صورت حال کے باوجود، حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ گھریلو ایل پی جی، گھریلو پی این جی اور سی این جی (ٹرانسپورٹ) کو 100 فیصد فراہمی کی جا رہی ہے۔
  • کمرشل ایل پی جی کے لیے ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو ترجیح دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فارما، سٹیل، آٹوموبائل، بیج، زراعت وغیرہ کو بھی ترجیح دی گئی ہے۔ مزید برآں، 2 اور 3 مارچ 2026 کی اوسط یومیہ فراہمی کی بنیاد پر تارکین وطن مزدوروں کو 5 کلو گرام والے ایف ٹی ایل کی فراہمی بھی دوگنی کر دی گئی ہے۔
  • حکومت پہلے ہی سپلائی اور طلب دونوں طرف معقولیت کے کئی اقدامات نافذ کر چکی ہے، جس میں ریفائنری کی پیداوار میں اضافہ، شہری علاقوں میں بکنگ کا وقفہ 21 سے بڑھا کر 25 دن اور دیہی علاقوں میں 45 دن تک کرنا اور فراہمی کے لیے شعبوں کو ترجیح دینا شامل ہے۔
  • ایل پی جی کی طلب پر دباؤ کو کم کرنے کے لیے مٹی کے تیل اور کوئلے جیسے متبادل ایندھن دستیاب کرائے گئے ہیں۔
  • وزارت کوئلہ نے کول انڈیا اور سنگارینی کولیریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے صارفین میں تقسیم کے لیے ریاستوں کو اضافی کوئلہ الاٹ کریں۔
  • ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گھریلو اور تجارتی صارفین کے لیے نئے پی این جی کنکشنز کی سہولت فراہم کریں۔

 

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مربوط کوششیں اور ادارہ جاتی طریقہ کار

  • ریاستی حکومتوں کو ضروری اشیا ایکٹ، 1955 اور ایل پی جی کنٹرول آرڈر، 2000 کے تحت سپلائی کی نگرانی کرنے اور ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف کارروائی کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔
  • ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی سمیت ضروری اشیا کی سپلائی کی صورت حال کی نگرانی اور اسے منظم کرنے میں بنیادی کردار ادا کرنا ہے۔ حکومتِ ہند نے تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو متعدد خطوط اور ویڈیو کانفرنسز کے ذریعے اس کا اعادہ کیا ہے۔
  • حکومتِ ہند نے 27.03.2026 اور 02.04.2026 کے سرکولر کے ذریعے مناسب ایندھن کی دستیابی کے حوالے سے شہریوں کو یقین دلانے کے لیے فعال عوامی رابطے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ باقاعدگی سے جائزہ اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اس تناظر میں 02.04.2026 کو (سیکرٹری ایم او پی این جی کی صدارت میں) اور 06.04.2026 کو (سیکرٹری ایم او پی این جی کی صدارت میں اور سیکرٹریز آئی اینڈ بی اور کنزیومر افیئرز کی شرکت کے ساتھ) اجلاس طلب کیے گئے، جن میں درج ذیل باتوں پر زور دیا گیا:
  • روزانہ پریس بریفنگ جاری کرنا اور باقاعدہ عوامی ایڈوائزری جاری کرنا۔
  • سوشل میڈیا پر جعلی خبروں / غلط معلومات کی سرگرمی سے نگرانی کرنا اور ان کا مقابلہ کرنا۔
  • ضلعی انتظامیہ کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر نافذ العمل مہمات مہمیز کرنا اور او ایم سیز کی کوآرڈینیشن کے ساتھ چھاپے اور معائنہ جاری رکھنا۔
  • اپنی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اندر کمرشل ایل پی جی الاٹمنٹ کے احکامات جاری کرنا۔
  • ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو الاٹ کیے گئے اضافی ایس کے او کے لیے ایس کے او الاٹمنٹ کے احکامات جاری کرنا۔
  • پی این جی کو اپنانے اور متبادل ایندھن کے استعمال کو فروغ دینا۔
  • ایل پی جی کی فراہمی کو ترجیح دینا، خاص طور پر گھریلو ضروریات کے لیے، اور سپلائی میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے 5 کلو گرام کے ایف ٹی ایل سلنڈروں کی ٹارگٹڈ تقسیم کو اپنانا۔
  • تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کو روکنے کے لیے کنٹرول روم اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کر دی ہیں۔
  • بہت سی ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام علاقے پریس بریفنگ جاری/منعقد کر رہے ہیں۔

 

نفاذ اور نگرانی کی کارروائیاں

  • ایل پی جی کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ 17.04.2026 کو 2500 سے زیادہ چھاپے مارے گئے، جس میں ملک بھر سے 750 سے زیادہ سلنڈر ضبط کیے گئے۔
  • سرکاری تیل کمپنیوں نے اچانک معائنے کو مضبوط کیا ہے اور کل تک 263 ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرشپس پر جرمانے عائد کیے اور 67 ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرشپس کو معطل کر دیا ہے۔

 

ایل پی جی کی سپلائی

گھریلو ایل پی جی سپلائی کی صورت حال:

  • ایل پی جی کی سپلائی موجودہ جغرافیائی سیاسی صورت حال سے مسلسل متاثر ہو رہی ہے۔
  • گھریلو صارفین کے لیے ایل پی جی کی فراہمی کو ترجیح دی گئی ہے۔
  • کسی بھی ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرشپ پر اسٹاک ختم ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
  • کل پوری صنعت میں آن لائن ایل پی جی بکنگ بڑھ کر تقریباً 98 فیصد ہو گئی ہے۔
  • ڈائیورژن کو روکنے کے لیے ڈیلیوری تصدیقی کوڈ (DAC) پر مبنی ڈیلیوری 93 فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے۔ صارف کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر DAC موصول ہوتا ہے۔
  • بکنگ کے مقابلے میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی ڈیلیوری معمول کے مطابق ہے۔
  • 17.04.26 کو 52 لاکھ سے زیادہ گھریلو ایل پی جی سلنڈر ڈیلیور کیے گئے۔

 

کمرشل ایل پی جی سپلائی اور الاٹمنٹ کے اقدامات:

  • کل کمرشل ایل پی جی الاٹمنٹ کو بحران سے پہلے کی سطح کے تقریباً 70 فیصد تک توسیع دے دی گئی ہے، جس میں 10 فیصد اصلاحات سے منسلک الاٹمنٹ بھی شامل ہے۔
  • حکومتِ ہند نے مورخہ 06.04.2026 کے خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ تارکین وطن مزدوروں کو تقسیم کے لیے ہر ریاست میں دستیاب 5 کلو گرام والے ایف ٹی ایل سلنڈروں کی یومیہ تعداد کو 2 اور 3 مارچ 2026 کے دوران تارکین وطن مزدوروں کو کی جانے والی اوسط یومیہ سپلائی (سلنڈروں کی تعداد) کی بنیاد پر دوگنا کیا جا رہا ہے، جو کہ مورخہ 21.03.2026 کے خط میں بتائی گئی 20 فیصد کی حد سے زیادہ ہے۔ یہ 5 کلو گرام والے ایف ٹی ایل سلنڈر ریاستی حکومت کے اختیار میں ہوں گے تاکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (OMCs) کی مدد سے اپنی ریاست میں صرف تارکین وطن مزدوروں کو فراہم کیے جا سکیں۔
  • 3 اپریل 2026 سے اب تک سرکاری تیل کمپنیوں نے 5 کلو گرام والے ایف ٹی ایل سلنڈروں کے لیے 6450 سے زیادہ آگاہی کیمپس کا انعقاد کیا ہے، جس میں 90,000 سے زیادہ - 5 کلو گرام والے ایف ٹی ایل سلنڈر بھی فروخت کیے گئے۔ کل، تقریباً 300 کیمپوں کے ذریعے 10,156 - 5 کلو گرام والے ایف ٹی ایل فروخت کیے گئے۔
  • حال ہی میں، 17 اپریل 2026 کو بھواڑی، الور میں آئی او سی ایل کے زیر اہتمام منعقدہ 5 کلوگرام ایف ٹی ایل آگاہی کیمپوں میں سے ایک میں، اچھا رسپانس دیکھا گیا اور کیمپ میں 600 سے زیادہ - 5 کلو گرام والے ایف ٹی ایل سلنڈر فروخت ہوئے۔
  • 23 مارچ 2026 سے اب تک 17.25 لاکھ سے زیادہ - 5 کلو گرام والے ایف ٹی ایل سلنڈر فروخت ہو چکے ہیں۔
  • آئی او سی ایل، ایچ پی سی ایل اور بی پی سی ایل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل ایک تین رکنی کمیٹی ریاستی حکام اور صنعتی اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن کر رہی ہے تاکہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کمرشل ایل پی جی کی تقسیم کی منصوبہ بندی کی جا سکے۔
  • 17.04.2026 کو 8216 میٹرک ٹن کمرشل ایل پی جی (4.32 لاکھ سے زیادہ - 19 کلوگرام والے سلنڈروں کے برابر) فروخت ہوئی۔
  • 14 مارچ 2026 سے اب تک کل 1,58,583 میٹرک ٹن (19 کلو گرام والے ایل پی جی کے 83.46 لاکھ سے زیادہ سلنڈروں کے برابر) کمرشل ایل پی جی فروخت ہو چکی ہے۔ اس میں 9200 میٹرک ٹن سے زیادہ آٹو ایل پی جی شامل ہے۔
  • اپریل 26 کے مہینے (17.04.26 تک) میں سرکاری تیل کمپنیوں کے ذریعے آٹو ایل پی جی کی اوسط فروخت تقریباً 301 میٹرک ٹن یومیہ رہی جب کہ فروری 26 کے دوران یہ اوسط 177 میٹرک ٹن یومیہ تھی۔
  • یہ دیکھا گیا کہ آٹو ایل پی جی کی فروخت نجی کمپنیوں سے سرکاری تیل کمپنیوں (PSU OMCs) کی طرف منتقل ہو گئی ہے۔ بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے سرکاری تیل کمپنیوں کے ذریعے آٹو ایل پی جی کی فروخت میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ نمایاں اضافہ کرناٹک، تمل ناڈو، تلنگانہ، راجستھان، مغربی بنگال وغیرہ جیسی ریاستوں میں دیکھا گیا ہے۔

 

قدرتی گیس کی سپلائی اور پی این جی کی توسیع کے اقدامات

  • صارفین کو ڈی-پی این جی اور سی این جی-ٹرانسپورٹ کی 100 فیصد سپلائی کے ساتھ ترجیح دی گئی ہے۔
  • کھاد کے کارخانوں کے لیے گیس کی مجموعی الاٹمنٹ کو ان کی چھ ماہ کی اوسط کھپت کے تقریباً 95 فیصد تک توسیع دے دی گئی ہے۔
  • اس کے علاوہ دیگر صنعتی اور تجارتی شعبوں کو گیس کی فراہمی، بشمول سی جی ڈی نیٹ ورکس کے ذریعے فراہمی کو 80 فیصد تک توسیع دے دی گئی ہے۔
  • سی جی ڈی اداروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے تمام جی ایز میں تجارتی اداروں جیسے ہوٹلوں، ریستورانوں اور کینٹینوں کے لیے پی این جی کنکشنز کو ترجیح دیں، تاکہ کمرشل ایل پی جی کی دستیابی سے متعلق خدشات کو دور کیا جا سکے۔
  • آئی جی ایل، ایم جی ایل، گیل گیس اور بی پی سی ایل سمیت سی جی ڈی کمپنیاں گھریلو اور کمرشل پی این جی کنکشنز کے لیے مراعات کی پیشکش کر رہی ہیں۔
  • ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی وزارتوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ سی جی ڈی نیٹ ورکس کی توسیع کے لیے درکار منظوریوں کو تیز کریں۔
  • حکومتِ ہند نے مورخہ 18.03.2026 کے خط کے ذریعے تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ریاستوں کو کمرشل ایل پی جی کی اضافی 10 فیصد الاٹمنٹ کی پیشکش کی ہے بشرطیکہ وہ ایل پی جی سے پی این جی کی طرف طویل مدتی منتقلی میں مدد کر سکیں۔
  • 22 ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام علاقے پی این جی توسیع کی اصلاحات سے منسلک اضافی کمرشل ایل پی جی کوٹہ حاصل کر رہے ہیں۔
  • روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت نے 24.03.26 کے خط کے ذریعے 3 ماہ کے لیے ایک خصوصی اقدام کے طور پر سی جی ڈی انفراسٹرکچر سے متعلق درخواستوں پر ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کرنے کے لیے ’کم ٹائم لائنز کے ساتھ سی جی ڈی انفراسٹرکچر کے لیے ایک تیز رفتار منظوری کے فریم ورک‘ کو اپنایا ہے۔
  • حکومتِ ہند نے 24.03.2026 کے گزٹ کے ذریعے ضروری اشیا ایکٹ، 1955 کے تحت نیچرل گیس اینڈ پیٹرولیم پراڈکٹس ڈسٹری بیوشن (تھرو لینگ، بلڈنگ، آپریشن اینڈ ایکسپینشن آف پائپ لائنز اینڈ ادر فیسلیٹیز) آرڈر، 2026 جاری کیا ہے۔ یہ آرڈر ملک بھر میں پائپ لائنیں بچھانے اور پھیلانے کے لیے ایک ہموار اور وقت کے پابند فریم ورک فراہم کرتا ہے، منظوریوں اور زمین تک رسائی میں تاخیر کو دور کرتا ہے، اور رہائشی علاقوں سمیت قدرتی گیس کے بنیادی ڈھانچے کی تیز رفتار ترقی کو قابل بناتا ہے۔ توقع ہے کہ اس سے پی این جی نیٹ ورک کی ترقی میں تیزی آئے گی، آخری میل تک رابطے میں اضافہ ہوگا، اور صاف ستھرے ایندھن کی طرف منتقلی میں مدد ملے گی، جس سے توانائی کی حفاظت مضبوط ہوگی اور ہندوستان کی گیس پر مبنی معیشت کو فروغ ملے گا۔
  • پی این جی آر بی نے سی جی ڈی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈی-پی این جی کنکشنز کے عمل کو تیز کریں۔ نیز، پی این جی کی توسیع میں تسلسل برقرار رکھنے کے لیے نیشنل پی این جی ڈرائیو 2.0 کو 30.06.2026 تک توسیع دے دی گئی ہے۔
  • ایک صاف ستھرے، زیادہ محفوظ اور آتم نربھرتوانائی کے مستقبل کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومتِ ہند نے ایک ماڈل ڈرافٹ اسٹیٹ سی بی جی پالیسی تیار کی ہے۔ ماڈل پالیسی کا مقصد ایک جامع لچکدار رہنما فریم ورک کے طور پر کام کرنا ہے تاکہ ریاستوں کو سی بی جی کی ترقی کے لیے اپنا سرمایہ کار دوست اور عمل درآمد پر مبنی ایکو سسٹم بنانے کے قابل بنایا جا سکے۔ جو ریاستیں اس کا انتخاب کریں گی، انھیں کمرشل ایل پی جی کے اضافی کوٹے کی اگلی قسط کے لیے ترجیح دی جائے گی۔
  • ایم او ای ایف سی نے 07.04.2026 کے حکم نامے کے ذریعے سی پی سی بی کو ہدایت کی ہے کہ وہ سی جی ڈی نیٹ ورک/انفراسٹرکچر کے لیے 15 دن کے اندر قائم کرنے کی رضامندی یا کام کرنے کی رضامندی دینے کے لیے ایس پی سی بی/پی سی سیز کو ضروری ہدایات جاری کرے۔
  • سی پی سی بی کی ہدایات کے مطابق تیل اور گیس کی نقل و حمل کی کچھ پائپ لائنوں کو ’’گرین‘‘ کیٹیگری میں درجہ بند کیا گیا ہے۔
  • ایم او ای ایف سی نے پہلے ہی آٹوموبائل سروسنگ ریپیئرنگ اور پینٹنگ کے بغیر فیول ڈسپینسنگ یونٹس کو ’’وائٹ‘‘ کیٹیگری کے طور پر درجہ بند کیا ہے اور انھیں متعلقہ ایکٹ کے تحت قائم کرنے کی رضامندی یا کام کرنے کی رضامندی سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔
  • مارچ 2026 سے اب تک 4.76 لاکھ سے زیادہ پی این جی کنکشنز کو گیس فراہم کی جا چکی ہے۔ مزید برآں، 5.33 لاکھ سے زیادہ صارفین نے نئے کنکشنز کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔
  • 17.04.2026 تک 37,500 سے زیادہ پی این جی صارفین MYPNGD۔in ویب سائٹ کے ذریعے اپنے ایل پی جی کنکشنز سرنڈر کر چکے ہیں۔

 

خام تیل کی پوزیشن اور ریفائنری آپریشنز

  • تمام ریفائنریز خام تیل کے مناسب ذخیرے کے ساتھ اعلیٰ صلاحیت پر کام کر رہی ہیں، جب کہ پیٹرول اور ڈیزل کا خاطر خواہ ذخیرہ برقرار رکھا جا رہا ہے۔
  • گھریلو کھپت کو سہارا دینے کے لیے ریفائنریز سے گھریلو ایل پی جی کی پیداوار میں اضافہ کیا گیا ہے۔
  • مقامی مارکیٹ کے لیے پیٹرو کیمیکل فیڈ اسٹاک کی فراہمی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ایک بین الوزارتی مشترکہ ورکنگ گروپ (JWG) قائم کیا گیا ہے۔ بعد ازاں حکومتِ ہند نے 01.04.2026 کے حکم نامے کے ذریعے پیٹرو کیمیکل کمپلیکسز سمیت آئل ریفائنری کمپنیوں کو اجازت دی ہے کہ وہ سنٹر فار ہائی ٹیکنالوجی (CHT) کے ذریعے طے شدہ اہم شعبوں کے لیے C3 اور C4 اسٹریمز کی کچھ کم از کم مقدار دستیاب کریں۔
  • محکمہ فارماسیوٹیکلز، محکمہ کیمیکلز اینڈ پیٹرو کیمیکلز (DCPC)، محکمہ برائے فروغ صنعت و اندرونی تجارت (DPIIT) کے ذریعے موصول ہونے والی درخواستوں کی بنیاد پر فارما اور کیمیکل سیکٹر کی کمپنیوں کے لیے ایل پی جی پول سے 1000 میٹرک ٹن یومیہ کی فراہمی کا انتظام کیا گیا ہے۔
  • 9 اپریل 2026 سے اب تک تقریباً 3200 میٹرک ٹن پروپیلین فروخت ہو چکی ہے۔

 

ریٹیل ایندھن کی دستیابی اور قیمتوں کے حوالے سے اقدامات

  • ملک بھر میں ریٹیل آؤٹ لیٹس معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔
  • مشرق وسطیٰ کے بحران کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، تاہم، صارفین کے تحفظ کے لیے حکومتِ ہند نے پیٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں 10 روپے فی لیٹر کی کمی کی ہے۔
  • حکومتِ ہند نے 11.04.2026 کے گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے مقامی مارکیٹ میں ان مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزل پر ایکسپورٹ لیوی کو بڑھا کر 55.50 روپے فی لیٹر اور اے ٹی ایف پر 42 روپے فی لیٹر کر دیا ہے۔
  • پیٹرول اور ڈیزل کی باقاعدہ ریٹیل قیمتیں برقرار ہیں اور سرکاری تیل کمپنیوں (PSU OMCs) کے ریٹیل آؤٹ لیٹس پر قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔

 

مٹی کے تیل کی دستیابی اور تقسیم کے اقدامات

  • ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو باقاعدہ کوٹے کے علاوہ 48,000 کلو لیٹر مٹی کے تیل کا اضافی کوٹہ فراہم کیا گیا ہے۔
  • 18 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ایس کے او الاٹمنٹ کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جب کہ ہماچل پردیش اور لداخ نے کسی ضرورت کا اشارہ نہیں دیا ہے۔

 

سمندری تحفظ اور جہاز رانی کے آپریشنز

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے ذریعے خطے میں کام کرنے والے ہندوستانی جہازوں اور سمندری مسافروں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ:

  • وزارت سمندری مسافروں کی بہبود اور بلاتعطل سمندری آپریشنز کو یقینی بنانے کے لیے وزارت خارجہ، ہندوستانی مشنز اور سمندری اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ کوآرڈینیشن جاری رکھے ہوئے ہے۔
  • خطے میں تمام ہندوستانی سمندری مسافر محفوظ ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں ہندوستانی پرچم والے جہازوں کے حوالے سے کسی واقعے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
  • ڈی جی شپنگ کنٹرول روم نے ایکٹیویشن کے بعد سے اب تک 6,827 کالز اور 14,266 سے زیادہ ای میلز پر کارروائی کی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 100 کالز اور 279 ای میلز موصول ہوئی ہیں۔
  • ڈی جی شپنگ نے اب تک 2,487 سے زیادہ ہندوستانی سمندری مسافروں کی بحفاظت واپسی میں سہولت فراہم کی ہے، جس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خلیجی خطے کے مختلف مقامات سے 34 افراد شامل ہیں۔
  • پورے ہندوستان میں بندرگاہوں پر کام معمول کے مطابق جاری ہے اور کسی قسم کے ہجوم کی اطلاع نہیں ہے۔

 

خطے میں ہندوستانی شہریوں کا تحفظ

  • وزارت خارجہ خطے میں ہندوستانی کمیونٹی کی حفاظت، سلامتی اور بہبود کو یقینی بنانے پر بھرپور توجہ کے ساتھ خلیج اور مغربی ایشیا کے خطے میں ہونے والی پیش رفت کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ:
  • ہندوستانی مشنز اور پوسٹس چوبیس گھنٹے ہیلپ لائنز چلا رہے ہیں اور ہندوستانی شہریوں کی فعال طور پر مدد کر رہے ہیں۔ وہ مقامی حکومتوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔
  • باقاعدگی سے اپ ڈیٹ شدہ ایڈوائزریاں جاری کی جا رہی ہیں، جن میں مقامی حکومتی رہنما خطوط، پروازوں اور سفر کی صورت حال اور قونصلر خدمات کے ساتھ ساتھ ہماری کمیونٹی کی مدد کے لیے کیے جانے والے مختلف فلاحی اقدامات کے بارے میں معلومات شامل ہیں۔
  • ہندوستانی مشنز خطے میں مختلف انجمنوں، تنظیموں، پیشہ ورانہ گروپس، ہندوستانی کمپنیوں اور دیگر اسٹیک ہولڈروں سمیت ہندوستانی کمیونٹی کے ساتھ سرگرمی سے مصروف عمل ہیں۔
  • ہمارے مشنز خطے میں موجود جہازوں پر سوار ہندوستانی عملے کے ارکان کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں جس میں مقامی حکام اور ایجنسیوں کے ساتھ ہم آہنگی، قونصلر مدد فراہم کرنا اور ہندوستان واپسی کی درخواستوں میں سہولت فراہم کرنا شامل ہے۔
  • ان ممالک سے پروازیں جاری ہیں جہاں فضائی حدود کھلی ہے۔ 28 فروری سے اب تک خطے سے تقریباً 10,68,000 مسافروں نے ہندوستان کا سفر کیا ہے۔
  • متحدہ عرب امارات میں، ایئرلائنز آپریشنل اور حفاظتی امور کی بنیاد پر متحدہ عرب امارات اور ہندوستان کے درمیان محدود نان شیڈول کمرشل پروازیں جاری رکھے ہوئے ہیں، اور آج متحدہ عرب امارات اور ہندوستان کے درمیان تقریباً 110 پروازوں کی توقع ہے۔
  • سعودی عرب اور عمان کے مختلف ہوائی اڈوں سے ہندوستان کی منازل کے لیے پروازیں جاری ہیں۔
  • قطر کی فضائی حدود کے جزوی طور پر کھلے ہونے کے ساتھ، قطر ایئرویز سے آج ہندوستان کے لیے تقریباً 10 سے 11 پروازیں چلانے کی توقع ہے۔
  • کویت کی فضائی حدود بند ہیں۔ کویت کی جزیرا ایئرویز اور کویت ایئرویز سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ سے ہندوستان کے لیے نان شیڈول کمرشل پروازیں چلا رہی ہیں۔
  • بحرین کی فضائی حدود کھلی ہے۔ گلف ایئر بحرین سے ہندوستان کے لیے محدود پروازیں چلانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور اس وقت سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ سے ہندوستان کے مختلف مقامات کے لیے نان شیڈول پروازیں چلا رہی ہے۔
  • عراق کی فضائی حدود کھلی ہے اور وہاں سے ہندوستان کے سفر کے لیے خطے کے مختلف مقامات کے لیے محدود پروازیں جاری ہیں۔
  • تہران میں ہندوستانی سفارت خانے نے اب تک 2,373 ہندوستانی شہریوں کو ایران سے آرمینیا اور آذربائیجان منتقل کرنے میں سہولت فراہم کی ہے تاکہ وہ آگے ہندوستان کا سفر کر سکیں، جن میں 1,041 ہندوستانی طلبہ اور 657 ہندوستانی ماہی گیر شامل ہیں۔
  • اسرائیل کی فضائی حدود جزوی طور پر کھلی ہے اور وہاں سے پروازوں کا سلسلہ محدود ہے۔ ہندوستانی شہریوں کے سفر میں اردن اور مصر کے راستے ہندوستان تک سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 6019


(ریلیز آئی ڈی: 2253338) وزیٹر کاؤنٹر : 14