وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے دہلی-دہرادون اکنامک کوریڈور کے افتتاح کے دوران اپنے خطاب کی جھلکیاں شیئر کیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 APR 2026 9:36PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دہلی-دہرادون اکنامک کوریڈور کے افتتاح کے دوران اپنے خطاب کی جھلکیاں شیئر کیں۔

ایکس پر سلسلہ وار پوسٹس میں، وزیرِ اعظم نے کہا:

“باباصاحب ڈاکٹر امبیڈکر کی زندگی غریبوں، محروموں اور استحصال زدہ افراد کو منصفانہ نظام فراہم کرنے کے لیے وقف تھی۔ ہماری حکومت بھی آج اسی جذبے کے ساتھ سب کو حقیقی سماجی انصاف فراہم کرنے میں مصروف ہے۔”

“ملک کی سڑکیں، ہائی ویز، ایکسپریس ویز، ایئر ویز، ریلوے اور واٹر ویز ترقی کی تقدیر کی لکیریں ہیں۔ گزشتہ ایک دہائی سے ہماری حکومت ان کی تعمیر میں مسلسل کوشاں ہے۔”

 

“آج جس دہرادون-دہلی اکنامک کوریڈور کا افتتاح ہوا ہے، اس سے پورے خطے کی کایا پلٹ ہونے والی ہے۔ اس سے نہ صرف آمد و رفت سستی اور تیز ہوگی بلکہ اتراکھنڈ کی سیاحت اور تجارت کو بھی بہت فائدہ ہوگا۔”

 

“اتراکھنڈ میں ملک اور دنیا بھر سے آنے والے تمام سیاحوں اور یاتریوں سے میری یہ خصوصی اپیل ہے…”

 

“دیوبھومی اتراکھنڈ سے میں ملک کی تمام جماعتوں سے ایک بار پھر اپیل کرتا ہوں کہ وہ ناری شکتی وندن ایکٹ میں ترمیم کی ضرور حمایت کریں۔ ہم 2029 سے ہی ملک کی ماؤں اور بہنوں کو ان کا حق دے کر رہیں گے۔”

 

“چاہے فوج کی طاقت کو مضبوط بنانا ہو یا ہمارے فوجی خاندانوں کی سہولت اور احترام کا معاملہ ہو، ہماری حکومت اس سمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔”

 

****

ش ح۔ م م۔ص ج

U. No. 5854


(ریلیز آئی ڈی: 2252254) وزیٹر کاؤنٹر : 4