وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے ‘ناری شکتی وندن سمیلن’ میں اپنے خطاب کی جھلکیاں شیئر کیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 APR 2026 10:35PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقدہ ‘ناری شکتی وندن سمیلن’ میں اپنے خطاب کی جھلکیاں شیئر کیں۔ انہوں نے خواتین کی قیادت میں ترقی اور بااختیاری کے لیے قوم کے عزم کو اجاگر کیا۔

 

ایکس پر سلسلہ وار پوسٹس میں وزیرِ اعظم نے لکھا:

 

“نئی دہلی میں ناری شکتی وندن سمیلن میں ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کے جوش و خروش اور خود اعتمادی نے مجھے نئی توانائی سے بھر دیا۔”

“سال 2029 میں ناری شکتی وندن ایکٹ کے نفاذ کے حوالے سے اپوزیشن کے جذبات کا بھی پورا خیال رکھا گیا ہے۔ 16 اپریل سے پارلیمنٹ میں اس پر ہونے والی بحث میں ہماری پوری کوشش ہے کہ یہ عمل مکالمہ، تعاون اور شراکت داری کے ساتھ آگے بڑھے۔”

 

“جب فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کی شمولیت بڑھتی ہے تو نظام میں بھی حساسیت آتی ہے۔ جل جیون مشن سمیت ہماری کئی اسکیموں کی کامیابی اس کی بڑی مثال ہے۔”

“گجرات کے کھیڑا ضلع کی ایک پنچایت کی خواتین اراکین نے ترقی کے بارے میں اپنے جن جذبات کا اظہار کیا تھا، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ زمینی تجربے سے نکلی ہوئی بات کیسے وید- واکیہ بن جاتی ہے۔ اس کے بارے میں ہر دیش واسی کو ضرور جاننا چاہیے…”

 

“ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو مزید بااختیار بنانے کے لیے ہم نے اپنی مختلف اسکیموں کے ذریعے مسلسل کوششیں کی ہیں۔ اس کی ایک نہیں بلکہ متعدد مثالیں موجود ہیں…”

****

ش ح۔ م م۔ص ج

U. No. 5852


(ریلیز آئی ڈی: 2252237) وزیٹر کاؤنٹر : 8