وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ہماچل پردیش کے یوم تاسیس کے موقع پر ہماچل پردیش کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
15 APR 2026 8:03AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہماچل پردیش کے قیام کے دن کے موقع پر ہماچل پردیش کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ پوتر دیو بھومی اپنی بھرپور روایات، منفرد ثقافتی ورثہ اور اپنے لوگوں کی محنت، فرض شناسی اور عاجزی کی وجہ سے ایک خاص شناخت رکھتی ہے۔
اس پوتر اورپرمسرت موقع پر وزیر اعظم نے ریاست کے تمام کنبوں کے روشن مستقبل کی دعا کی۔
وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا۔
"ہماچل پردیش کے یوم تاسیس کے موقع پرہماچل پردیش کے تمام لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ یہ پوتر سرزمین اپنی بھرپور روایات، منفرد ثقافتی ورثے اور اپنے لوگوں کی محنت، لگن اور عاجزی و انکساری کے لیے ایک خاص شناخت رکھتی ہے۔ اس پرمسرت موقع پر، میں ریاست کے تمام کنبوں کے روشن مستقبل کے لئے دعا گو ہوں۔"
*****
(ش ح ۔ش م ۔ف ر)
U. No. 5829
(ریلیز آئی ڈی: 2252076)
وزیٹر کاؤنٹر : 15