امور داخلہ کی وزارت
داخلہ اورتعاون کے مرکزی وزیر امت شاہ نے خالصہ پنتھ کے یومِ تاسیس اور بیساکھی کے موقع پر مبارکباد پیش کی
انہوں نے کہا کہ یہ مقدس دن سری گرو گوبند سنگھ جی کی جانب سے خالصہ پنتھ کے قیام کی یاد دلاتا ہے
اس مبارک موقع پر میں خالصہ پنتھ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اپنے اَن داتاؤں (کسانوں) کی محنت کو سلام پیش کرتا ہوں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
14 APR 2026 12:46PM by PIB Delhi
داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر امت شاہ نے آج خالصہ پنتھ کے یومِ تاسیس اور بیساکھی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں امت شاہ نے کہا:
"خالصہ پنتھ کے یومِ تاسیس اور بیساکھی کے تہوار پر سب کو دلی مبارکباد۔ یہ مقدس دن ہمیں سری گرو گوبند سنگھ جی کی جانب سے خالصہ پنتھ کے قیام کی یاد دلاتا ہے، جو ہمیں سچائی اور راست بازی کے راستے پر بے خوف ہو کر چلنے کا حوصلہ دیتا ہے۔ بیساکھی ہمارے محنتی کسانوں کی خوشیوں کا تہوار بھی ہے، جن کی محنت پورے ملک میں خوشحالی لاتی ہے۔ اس مقدس اور بابرکت موقع پر میں خالصہ پنتھ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اپنے اَن داتاؤں (کسانوںکی انتھک محنت کو سلام پیش کرتا ہوں۔"
********
ش ح-ظ الف- ت ا
UR-5823
(ریلیز آئی ڈی: 2251978)
وزیٹر کاؤنٹر : 4