صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
بیساکھی، وِشو، وِشوو، بوہاگ بیہو، پہیلا ویشاکھ، میشادی، ویشاکھادی اور پوتھانڈو کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے مبارکباد
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 APR 2026 7:11PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے بیساکھی، وِشو، وِشوو، بوہاگ بیہو، پہیلا ویشاکھ، میشادی، ویشاکھادی اور پوتھانڈو کے موقع پر مبارکباد دی جو کہ 14 اور 15 اپریل 2026 کو منائے جا رہے ہیں۔
’’بیساکھی، وِشو، وِشوو، بوہاگ بیہو، پہیلا ویشاکھ، میشادی، ویشاکھادی اور پوتھانڈو کے مبارک موقع پر، میں بھارت اور بیرون ملک آباد تمام بھارتیوں کو تہہ دل سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔
یہ تہوار فصل کی کٹائی کے موسم کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف شکلوں میں منائے جاتے ہیں۔ ان تہواروں کے ذریعے، ہم دھرتی ماں اور اپنے اَن داتا کسانوں کے تئیں اظہار تشکر کرتے ہیں۔ ہمارے ملک کا بھرپور ثقافتی ورثہ، زرعی روایات اور اتحاد کا اظہار بھی ان تہواروں کے منانے سے ہوتا ہے۔
میری خواہش ہے کہ یہ تہوار سب کی زندگیوں میں خوشیاں اور خوشحالی لائے اور ہمیں اپنے ملک اور معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کی ترغیب فراہم کرے۔‘‘
صدر جمہوریہ کا پیغام ملاحظہ کرنے کے لیے براہِ کرم یہاں کلک کریں-
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:5797
(ریلیز آئی ڈی: 2251688)
وزیٹر کاؤنٹر : 14