صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت سے متعلق قومی اتھارٹی نے اے بی پی ایم-جے اے وائی آٹو-ایڈجیوڈیکیشن ہیکاتھون 2026 میں شرکت کے لئے اختراع کاروں کو مدعو کیا


اے بی پی ایم-جے اے وائی آٹو-ایڈجیوڈیکیشن ہیکاتھون  کا مقصد موجودہ سسٹمز کے ساتھ مربوط ہونے، دستی کام کو کم کرنے، دعووں کے تصفیہ کو تیز کرنے اور ایک وسیع پیمانے پر قابلِ عمل، مستقبل کے لیے تیار 'ایڈجیوڈیکیشن فریم ورک' بنانے کے لیے جدید ڈیجیٹل حل تلاش کر نا ہے

اب تک 2,600 سے زائد شرکاء نے اندراج کرایا؛ رجسٹریشن 13 اپریل کو بند ہوگا، ماسٹر کلاس سیریز کا آغاز 13 اپریل سے ہوگا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 APR 2026 11:32AM by PIB Delhi

آیوشمان بھارت-پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی پی ایم –جے اے وائی)، جو کہ حکومت ہند کی وزارتِ صحت اور خاندانی بہبود کے تحت صحت سے متعلق قومی اتھارٹی (این ایچ اے) کے ذریعے نافذ کردہ  صحت کی ایک اہم بیمہ اسکیم ہے، روزانہ 1,900 سے زائد علاج کے  پیکجز کے تحت تقریباً 50,000 دعووں کی پروسیسنگ کرتے ہوئے ہندوستان  میں ڈیجیٹل صحت کی تبدیلی کو آگے بڑھا رہی ہے۔  اس پیمانے پر، دعووں  کی جانچ  میں رفتار، درستگی اور ضابطوں کی تعمیل انتہائی اہم ہے۔ اگرچہ فی الحال 15 سے 20 فیصد دعووں کا  خودکار طریقے  سے ازالہ کیا جا رہا ہے، تاہم ایک ایسے بڑے پیمانے پر قابلِ عمل حل کی ضرورت بدستور موجود ہے جو تمام پیکجز پر نافذ ہو سکے۔

دعووں کی بڑی تعداد اور ان کی پیچیدگی کے پیشِ نظر، ایک ایسے جدید خودکار فیصلہ سازی کے نظام کی ضرورت بڑھ رہی ہے جو متنوع علاج اور مختلف دستاویزی فارمیٹس کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ خود کار طریقے، مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی دھوکہ دہی کی نشاندہی، دستاویزات کی معیار سازی اور حقیقی وقت میں تصدیق کے استعمال سے دعووں کی پروسیسنگ کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے میں مدد مل سکتی ہے، جس سے تیز تر، زیادہ مستقل اور شفاف نتائج حاصل ہوں گے۔

اے بی پی ایم-جے اے وائی آٹو ایڈجیوڈیکیشن (خود کار فیصلہ سازی) ہیکاتھون کا مقصد ایسے اختراعی ڈیجیٹل حل تیار کرنا ہے جو موجودہ انفراسٹرکچر کے ساتھ آسانی سے مربوط ہو سکیں، انسانی مشقت کو کم کریں، پروسیسنگ کے عمل کو تیز کریں اور پورے نظام کے لیے ایک بڑے پیمانے پر قابلِ عمل اور مستقبل کے لیے تیار فریم ورک تشکیل دیں۔

صحت سے متعلق قومی اتھارٹی (این ایچ اے) کو 'اے بی پی ایم-جے اے وائی آٹو ایڈجیوڈیکیشن ہیکاتھون 2026' کے لیے بھرپور ردعمل موصول ہوا ہے اور اب تک ملک بھر سے 2,600 سے زائد شرکاء اپنااندراج  کرا چکے ہیں۔

اندراج  کی آخری تاریخ: 13 اپریل 2026

دلچسپی رکھنے والے طلباء، محققین، ڈیولپرز، پیشہ ور افراد، اسٹارٹ اپس اور اختراع کار 13 اپریل 2026 تک آفیشل پورٹل: https://nha.gov.in/hackathon  کے ذریعے اندراج کرا سکتے ہیں۔

1.jpg

تین ماسٹر کلاس سیشنز کا آغاز 13 اپریل 2026 سےہوگا

شرکاء کو درپیش مساءل کو  سمجھنے اور ممکنہ حل کے طریقوں کی نشاندہی کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے، صحت سے متعلق قومی اتھارٹی (این ایچ اے) 13 اپریل 2026 سے ایک خصوصی سہ فریقی ماسٹر کلاس سیریز کا انعقاد کرے گی۔ یہ سیشنز دعووں کے خود کار تصفیہ کے  نظام، ہیکاتھون سے وابستہ اہم توقعات اور ڈیجیٹل ہیلتھ میں اختراع کے ابھرتے ہوئے مواقع کے بارے میں قیمتی بصیرت فراہم کریں گے۔

ماسٹر کلاس سیریز کا شیڈول درج ذیل ہے:

پہلا سیشن: 13 اپریل 2026 | دوپہر 2:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک

دوسرا سیشن: 15 اپریل 2026 | دوپہر 2:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک

تیسرا سیشن: 16 اپریل 2026 | دوپہر 2:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک

تمام سیشنز صحت سے متعلق قومی  اتھارٹی کے آفیشل یوٹیوب چینل @AyushmanNHA پر براہِ راست  بھی نشر کیے جائیں گے۔

2.jpg

آئی آئی ایس سی  بنگلورو میں گرینڈ فینا لے

اس ہیکاتھون کا اختتام 8-9 مئی 2026 کو باوقار انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، بنگلورو میں دو روزہ آف لائن فینالے کے ساتھ ہوگا، جہاں جیتنے والی ٹیمیں صحت، ٹیکنالوجی اور عوامی پالیسی کے شعبوں کے ممتاز رہنماؤں پر مشتمل جیوری کے سامنے اپنے حل پیش کریں گی۔ جیتنے والوں کو ہر معاملے کے حل  کے لیے 5 لاکھ روپے، 3 لاکھ روپے اور 2 لاکھ روپے کے پرکشش نقد انعامات کے ساتھ ساتھ صحت سے متعلق قومی اتھارٹی (این ایچ اے) کے ساتھ ممکنہ اشتراک کا موقع بھی ملے گا۔

ڈیجیٹل  صحت اختراع کے مستقبل کی راہ ہموار کرنا

اس ہیکاتھون کے ذریعے، صحت سے متعلق قومی اتھارٹی مستقبل کے لیے تیار ڈیجیٹل ہیلتھ سسٹمز کی تعمیر کے لیے اختراع اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے، تاکہ کارکردگی میں اضافہ، شفافیت کو تقویت اور استفادہ کنندگان اور طبی خدمات فراہم کرنے والوں  دونوں کے لیے صحت کی سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے۔

مزید تفصیلات اور رجسٹریشن کے لیے: https://nha.gov.in/hackathon  ملاحظہ کریں۔

***

ش ح۔ م ش۔ن م۔

U-5767          


(ریلیز آئی ڈی: 2251464) وزیٹر کاؤنٹر : 20