لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا کے اسپیکر نے عظیم گلوکارہ محترمہ آشا بھوسلے کی رحلت پر اظہار تعزیت کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 APR 2026 7:17PM by PIB Delhi

لوک سبھا کے  اسپیکر جناب اوم برلا نے عظیم پلے بیک گلوکارہ محترمہ آشا بھوسلے کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں، جناب برلا نے بھارتی فن اور موسیقی کی دنیا میں ان کے یادگار تعاون کو اجاگر کیا۔

ماہر گلوکارہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، جناب برلا نے کہا:

’’مشہور گلوکارہ آشا بھوسلے جی کی رحلت ازحد افسوسناک واقعہ ہے۔ پدم وبھوشن اور دادا صاحب پھالکے ایوارڈ جیسے مقتدر اعزازات سے نوازی گئیں آشا جی نے طویل عرصے تک بھارتی فن کو مالامال کرنے میں بے مثال کردار ادا کیا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ہندی، مراٹھی اور متعدد دیگر زبانوں میں نغمے گاکر انہوں نے بھارتی موسیقی اور سنیما کو مطلع عالم تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ جناب برلا نے ان کی رحلت کو ملک کے ثقافتی ورثے کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔

جناب برلا نے  ان کے سوگوار کنبے کے اراکین اور دنیا بھر میں ان کے لاتعداد مداحین کے تئیں اپنی دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:5577


(ریلیز آئی ڈی: 2251364) وزیٹر کاؤنٹر : 7