نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

 نائب صدر جمہوریہ کا عظیم گلوکارہ آشا بھوسلے کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 APR 2026 2:47PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہندجناب سی پی رادھا کرشنن نے معروف گلوکارہ آشا بھوسلے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں نائب صدرجمہوریہ نے کہا، ’’مجھے عظیم گلوکارہ آشا بھوسلے جی کے انتقال کی خبر سن کر گہرا صدمہ ہوا۔ میں ان کے اہل خانہ، مداحوں اور موسیقی سے محبت کرنے والوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ آشا جی کی ہمہ جہت آواز نے انہیں مختلف موسیقی کی اصناف میں مہارت کے ساتھ گانے کا موقع دیا، چاہے وہ روح پرور غزلیں ہوں یا روایتی بھجن، انہوں نے ہندوستانی موسیقی پر ایک ناقابلِ فراموش نقوش چھوڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی لازوال آواز اور موسیقی کی میراث لاکھوں دلوں میں گونجتی رہے گی اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگی۔ اوم شانتی۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :5742  )


(ریلیز آئی ڈی: 2251327) وزیٹر کاؤنٹر : 10