امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور ا مداد باہمی کے وزیر امت شاہ نے عظیم سماجی مصلح اور ماہرِ تعلیم مہاتما جیوتیبا پھولے کو ان کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
انہوں نے خواتین کی تعلیم کی بنیاد رکھی اور ’ستیہ شودھک سماج‘ قائم کرکے معاشرے میں مساوات اور انصاف کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 APR 2026 1:08PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیرِ امت شاہ نے عظیم سماجی مصلح اور ماہرِ تعلیم مہاتما جیوتیبا پھولےان کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں، مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر امیت شاہ نے کہا کہ جیوتیبا پھولے تعلیم کو سماجی اصلاح کا سب سے مؤثر ذریعہ سمجھتے تھے۔ جناب شاہ نے کہا کہ جناب پھولے نے خواتین کی تعلیم کی بنیاد رکھی اور ’ستیہ شودھک سماج‘ کے قیام کے ذریعے معاشرے میں مساوات اور انصاف کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔
ش ح-ا ع خ ۔ر ا
U-No- 5720
(ریلیز آئی ڈی: 2251122)
وزیٹر کاؤنٹر : 21