راجیہ سبھا سکریٹیریٹ
azadi ka amrit mahotsav

راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب سی پی رادھا کرشنن نے جناب پارتھ اجیت پوار کو حلف دلایا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 APR 2026 1:46PM by PIB Delhi

راجیہ سبھا کے عزت مآب چیئرمین ، جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ریاست مہاراشٹر کی نمائندگی کرنے والے نومنتخب رکن جناب پارتھ اجیت پوار کو حلف دلایا ۔  جناب پوار نے انگریزی زبان میں حلف لیا ۔

اس موقع پر راجیہ سبھا میں ایوان کے رہنما  اور صحت و خاندانی بہبود  ، کیمیا اور کھاد کے وزیر ، جناب جگت پرکاش نڈا ، مہاراشٹر کی نائب وزیر اعلی محترمہ سنیترا اجیت پوار، راجیہ سبھا کے ممبران جناب جے رام رمیش ، جناب پرفل پٹیل ، لوک سبھا کے ممبر جناب تٹکرے سنیل دتاتریہ، راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل جناب پی سی موڈی اور سکریٹریٹ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے ۔

****************

UR-5616      

(ش ح۔ ض ر۔ت ا)


(ریلیز آئی ڈی: 2250434) وزیٹر کاؤنٹر : 17