وزارت دفاع
بھارتی بحری جہاز تریکند کینیا کے ممباسا پہنچ گیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 APR 2026 12:30PM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ کے فرنٹ لائن گائڈڈ میزائل فریگیٹ آئی این ایس تریکند07 اپریل2026 کو کینیا کے ممباسا پہنچ گیا، جو جنوب مغربی بھارتی اوقیانوس کے علاقے میں اس کی جاری تعیناتی کا حصہ ہے۔ اس دورے کا مقصد بحری تعاون کو مضبوط کرنا اور بھارت اور کینیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
آئی این ایس تریکندبندرگاہ پر ایسے وقت پہنچا ہے جب مغربی بحریہ کمانڈ کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف، وائس ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن کینیا کے دورے پر ہیں۔
دورے کے دوران پیشہ ور، ثقافتی اور سماجی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی اور ضروری سامان کینیا ڈیفنس فورسز کو فراہم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، جہاز کے کمانڈنگ آفیسر سینئر سرکاری حکام سے ملاقات کریں گے۔
ممباسا سے روانگی کے بعد، آئی این ایس تریکند کینیا بحریہ کے یونٹس کے ساتھ پاسج ایکسرسائز (پی اے ایس ایس ای ایکس) میں حصہ لے گا۔ یہ مشق بہترین عملی طریقوں کے تبادلے کو فروغ دے گی اور دو طرفہ بحری ہم آہنگی کو مضبوط بنائے گی۔
آئی این ایس تریکند کا بندرگاہ پر جانا بھارت کےمہا ساگر وژن کے مطابق ہے، جس کا مقصد علاقائی سیکورٹی اور ترقی کے لیے باہمی اور جامع پیش رفت کو فروغ دینا ہے۔
(2)E4EO.jpeg)
(2)1TQL.jpeg)
(2)RGYG.jpeg)
----------------------------------------------
ش ح۔ع ح۔ش ت
UN-NO-5537
(ریلیز آئی ڈی: 2249962)
وزیٹر کاؤنٹر : 26