راجیہ سبھا سکریٹیریٹ
azadi ka amrit mahotsav

راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج راجیہ سبھا چیمبر میں نو منتخب/دوبارہ منتخب اراکین کو حلف دلایا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 APR 2026 2:48PM by PIB Delhi

 

عزت مآب چیئرمین ، راجیہ سبھا ، جناب سی پی  رادھا کرشنن نے آج راجیہ سبھا چیمبر میں 19نومنتخب/دوبارہ منتخب اراکین یعنی جناب  رام داس بندو اٹھاولے ، محترمہ  مایا چنتمان ایوانتے ، جناب شرد چندر پوار ، جناب رام راؤ سکھارام وڈکوٹے ، ڈاکٹر جیوتی ناگ ناتھ واگھمارے ، جناب کرسٹوفر مانیکم ، ڈاکٹر انبومنی رامدوس ، جناب کانسٹینڈائن رویندرن ، جناب ایل کے سدھیش ، ڈاکٹر ایم تھمبدورائی ، جناب تریچی شیوا ، جناب بابل سپریا برال ، ڈاکٹر مینکا گروسوامی ، جناب راجیو کمار ، محترمہ رکمنی ملک ، جناب بسوجیت سنہا ، جناب سنتپرپت مشرا ، جناب دلیپ کمار رے اور جناب منموہن سامل کو حلف دلایا ۔

تین اراکین نے مراٹھی میں ،2 نے ہندی میں ، 6 نے تامل میں ، ایک نے انگریزی میں ، چار نے بنگالی میں اور تین نے اوڈیہ میں حلف لیا ۔ پانچ اراکین کا تعلق ریاست مہاراشٹر سے ، چھ کا تمل ناڈو سے ، پانچ کا مغربی بنگال سے اور تین کا اوڈیشہ سے ہے ۔
اس موقع پر پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے وزیر جناب کرن رجیجو ، قبائلی امور کے وزیر جناب جوئل اورام ، راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل جناب پی سی مودی اور سکریٹریٹ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے ۔

************

ش ح۔ش ت۔ ج ا

 (U: 5449) 


(ریلیز آئی ڈی: 2249364) وزیٹر کاؤنٹر : 22