وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پارلیمنٹ سے جن وشواس (ترمیمی دفعات) بل 2026 کی منظوری کی ستائش کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 APR 2026 10:59PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پارلیمنٹ سے جن وشواس (دفعات میں ترمیم) بل 2026 کی منظوری پربے حد مسرت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل اعتماد پر مبنی حکمرانی کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے جو شہریوں کو بااختیار بناتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بل کا مقصد فرسودہ اور غیر متعلقہ قواعد و ضوابط کو ختم کرنا، مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کو یقینی بنانا اور کچھ حرکتوں کو جرائم کے دائرے سے باہر کرکےمقدمات کےبوجھ کو کم کرنا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بل کے مسودے میں اپنائے گئے مشاورتی نقطہ نظر کو بھی اجاگر کیا اور ان تمام لوگوں کی ستائش کی جنہوں نے مسودہ تیار کرنے میں تجاویز دیں اور پارلیمنٹ میں بل کی حمایت کی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھاکہ

“زندگی میں آسانی اور کاروبار کرنے میں سہولت کو زبردست فروغ…”

یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ پارلیمنٹ نے جن وشواس (دفعات میں ترمیم) بل 2026 منظور کر لیا ہے۔ یہ بل اعتماد پر مبنی فریم ورک کو مضبوط کرتا ہے جو ہمارے شہریوں کو بااختیار بناتا ہے۔ یہ فرسودہ اور غیر متعلقہ قواعد و ضوابط کے خاتمے کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کو بھی یقینی بناتا ہے اور مجرمانہ کارروائی کے ذریعے قانونی چارہ جوئی کے بوجھ کو کم کرتا ہے۔

یہ بات بھی خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ یہ بل مشاورت پر مبنی نقطہ نظر کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔

میں ان تمام لوگوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے بل کے مسودے میں تجاویز پیش کیں اور پارلیمنٹ میں اس کی حمایت کی۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ر ب

U.NO.5425


(ریلیز آئی ڈی: 2249225) وزیٹر کاؤنٹر : 4