وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے قومی سمندری دن کے موقع پر ہندوستان کے سمندری ورثے کو یاد کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 APR 2026 2:29PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قومی سمندری دن کے موقع پر ہندوستان کے بھرپور سمندری ورثے کو یاد کیا اور اس شعبے سے وابستہ تمام افراد کے قیمتی تعاون کو تسلیم کیا۔
جناب مودی نے کہا کہ بحری شعبے میں افراد کی لگن ملک کی معیشت ، تجارت اور رابطے کو مضبوط کرتی ہے۔
وزیر اعظم نے ملک کے خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے سمندری شعبے کی بے پناہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا ؛
’’ سمندرسے متعلق قومی دن کے موقع پر ، ہم ہندوستان کے سمندری ورثے اور اس شعبے سے وابستہ تمام لوگوں کے قیمتی تعاون کو یاد کرتے ہیں ۔ ان کی لگن ہماری معیشت ، تجارت اور رابطے کو مضبوط کرتی ہے۔
ہم اپنے خوشحال مستقبل کے لیے اپنے بحری شعبے کی بے پناہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا جاری رکھیں گے۔‘‘
******
ش ح۔ ف ا۔ م ر
U-NO. 5408
(ریلیز آئی ڈی: 2249143)
وزیٹر کاؤنٹر : 15
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Telugu
,
Kannada