بھارتی چناؤ کمیشن
عام انتخابات اور ضمنی انتخابات 2026: پولنگ کے دن تنخواہ سمیت تعطیل
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 APR 2026 11:39AM by PIB Delhi
الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے 15 مارچ 2026 کو آسام، کیرالا، پڈوچیری، تمل ناڈو اور مغربی بنگال کی قانون ساز اسمبلیوں کے عام انتخابات اور گوا، گجرات، کرناٹک، مہاراشٹر، ناگالینڈ اور تریپورہ کی 8 اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا۔
- ریاستوں میں انتخابات درج ذیل پروگرام کے مطابق منعقد کیے جائیں گے:
|
تاریخِ رائے دہی
|
عام انتخابات/ضمنی انتخابات کے لیے جانے والی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نام
|
|
09.04.2026
|
آسام، کیرالا، پڈوچیری، گوا، کرناٹک، ناگالینڈ اور تریپورہ
|
|
23.04.2026
|
تمل ناڈو، گجرات اور مہاراشٹر
|
|
23.04.2026 (پہلا مرحلہ)
|
مغربی بنگال
|
|
29.04.2026 (دوسرا مرحلہ)
|
|
- عوامی نمائندگی ایکٹ، 1951 کی دفعہ 135-بی کے مطابق ہر وہ شخص جو کسی کاروبار، تجارت، صنعتی ادارے یا کسی بھی دوسرے ادارے میں ملازم ہے اور لوک سبھا یا ریاست/مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات یا کسی پارلیمانی/اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخاب میں ووٹ دینے کا حق رکھتا ہے، اسے پولنگ کے دن تنخواہ سمیت چھٹی دی جائے گی۔
- اس تنخواہ سمیت تعطیل کے باعث کسی بھی ملازم کی اجرت میں کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ جو آجر (مالک) ان احکامات کی خلاف ورزی کرے گا، اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ یومیہ اجرت اور عارضی ملازمین بھی پولنگ کے دن تنخواہ سمیت چھٹی کے حق دار ہوں گے۔
- کمیشن نے مزید وضاحت کی ہے کہ وہ رائے دہندگان (بشمول یومیہ اجرت اور عارضی کارکنان) جو اپنے حلقۂ انتخاب سے باہر کسی صنعتی یا تجارتی ادارے میں ملازمت کرتے ہیں لیکن ووٹر کے طور پر اپنے آبائی حلقے میں رجسٹرڈ ہیں، انہیں بھی پولنگ کے دن تنخواہ سمیت چھٹی دی جائے گی تاکہ وہ اپنا ووٹ ڈال سکیں۔
- کمیشن نے تمام ریاستی اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی حکومتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد کے لیے متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کریں، تاکہ تمام رائے دہندگان اور سہولت کے ساتھ اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کر سکیں۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-5369
(ریلیز آئی ڈی: 2248803)
وزیٹر کاؤنٹر : 37