وزارت خزانہ
سی بی آئی سی نے عالمی تجارتی رکاوٹوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے خدشات کو دور کرنے کے لیے گھریلو ٹیرف ایریا (ڈی ٹی اے) میں تیار شدہ سامان کو رعایتی کسٹم ڈیوٹی کی شرحوں پر فروخت کرنے کے لیے خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ) میں اہل یونٹوں کے لیے یک وقتی ریلیف اقدام متعارف کرایا ، جیسا کہ مرکزی بجٹ 27-2026 میں اعلان کیا گیا تھا
ریلیف یکم اپریل 2026 سے 31 مارچ 2027 تک کسٹمز نوٹیفکیشن کے ذریعے نافذ العمل ہوگی، کام کاج کرنے والےایس ای زیڈ یونٹوں کی اہلیت کے لیے مقررہ تاریخ 31 مارچ 2025 ہے
ریلیف ونڈو کے تحت کلیئر کئے گئے تیار شدہ سامان کے لیے کم از کم 20فیصد ویلیو ایڈیشن لازمی ہے
ریلیف نے گھریلو صنعت کی حفاظت کے لیے منتخب حساس شعبوں کو خارج کر کے برآمدی توجہ کو برقرار رکھا ہے ؛ ڈی ٹی اے کی فروخت پچھلے تین مالیاتی سالوں میں سے کسی میں بھی پچھلی چوٹی کی برآمدی کارکردگی کے 30فیصد پر محدود ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 APR 2026 2:05PM by PIB Delhi
عالمی تجارتی رکاوٹوں کی وجہ سے خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ) میں مینوفیکچرنگ یونٹوں کو درپیش خدشات کو دور کرنے کے لئے مرکزی بجٹ 27-2026 کے اعلان کے مطابق ، بالواسطہ ٹیکسوں اور کسٹمز کے مرکزی بورڈ(سی بی آئی سی) نے آج ایک خصوصی یک وقتی ریلیف اقدام متعارف کرایا تاکہ ایس ای زیڈ میں اہل مینوفیکچرنگ یونٹوں کو ڈیوٹی کی رعایتی شرحوں پر گھریلو ٹیرف ایریا (ڈی ٹی اے) میں فروخت کی سہولت فراہم کی جاسکے ۔
مرکزی بجٹ کے اعلان کو ایس ای زیڈ یونیٹوں کے ذریعے ڈی ٹی اے کو کلیئر کئے گئے تیار شدہ سامان کے لیے کسٹمز ایکٹ 1962 کی دفعہ 25 کے تحت جاری کردہ استثنی کے نوٹیفکیشن کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے اور یہ یکم اپریل 2026 سے 31 مارچ 2027 تک (نوٹیفکیشن نمبر-2026/11-کسٹمز مورخہ 31 مارچ2026) نافذ رہے گا ۔
اس ریلیف ونڈو کے تحت اہل ایس ای زیڈ اکائیوں کے لیے رعایتی شرحوں کا تعین کرتے وقت ، ڈی ٹی اے میں کام کرنے والی اکائیوں کے لیے یکساں مواقع کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور خیال رکھا گیا ہے ۔
اس ریلیف ونڈو کے تحت مطلع شدہ اشیا کے لیے کسٹم ڈیوٹی کی رعایتی شرحیں درج ذیل تفصیلات کے مطابق مقرر کی گئی ہیں:
|
موجودہ کسٹمز محصولات (بشمول بی سی ڈی، اے آئی ڈی سی، ہیلتھ سیس)
|
ریلیف ونڈو کے تحت اہل ایس ای زیڈ اکائیوں کے لیے رعایتی شرح
|
|
7.5فیصد
|
6.5 فیصد
|
|
10 فیصد
|
9 فیصد
|
|
12.5 فیصد ، 15 فیصد
|
10 فیصد
|
|
20 فیصد
|
12.5 فیصد
|
|
20 فیصد اور 30 فیصد کے درمیان
|
15 فیصد
|
|
30 فیصد اور 40 فیصد کے درمیان
|
20 فیصد
|
اس ریلیف ونڈو کے تحت فائدہ اٹھانے کا دعوی کرنے والی ایس ای زیڈ اکائیوں کو 31مارچ 2025 کو یا اس سے پہلے سامان کی پیداوار شروع کرنی ہوگی ۔
ایسی اکائیوں کے ذریعہ تیار کردہ سامان ، جس کے لئے اس ریلیف ونڈو کے تحت فائدہ کا دعوی کیا جاتا ہے ،پیداوارپر کم از کم 20فیصد کا ویلیو ایڈیشن ہونا چاہئے ۔
ایس ای زیڈ اکائیوں کے ذریعے برآمدات پر زور برقرار رہے گا ۔ اہل ایس ای زیڈ اکائیوں کے ذریعہ رعایتی شرحوں پر ڈی ٹی اے کی فروخت برآمدات کی سب سے زیادہ سالانہ ایف او بی قیمت کے 30فیصد سے زیادہ نہیں ہوگی ۔
ریلیف ونڈو کو سی بی آئی سی کے خودکار نظام کے ذریعے نافذ کیا جائے گا اور اس ریلیف ونڈو کے تحت ڈی ٹی اے کلیئرنس کے لیے داخلے کے بلوں کا جائزہ فیس سے پاک جائزہ میکانزم کے تحت کیا جائے گا ۔
مزید برآں ، کچھ حساسیت کی وجہ سے اور گھریلو صنعت کے تحفظ کے لیے کچھ شعبوں کو اس ریلیف ونڈو سے خارج کر دیا گیا ہے ۔
مزید وضاحت کے لیے ایک تفصیلی عمومی سوالات بھی جاری کیے جا رہے ہیں ۔
نوٹیفکیشن نمبر 2026/11-کسٹمز کے لیے یہاں کلک کریں
*******
(ش ح ۔ م ع ۔ ش ہ ب)
U.No. 5219
(ریلیز آئی ڈی: 2247741)
وزیٹر کاؤنٹر : 5