وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے اتکل دیباسا پر مبارکباد پیش کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 APR 2026 10:31AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتکل دیباسا کے خاص موقع پر مبارکباد پیش کی ۔ جناب مودی نے کہا کہ اڈیشہ ایک ایسی ریاست ہے جو ثقافتی اور روحانی عظمت کی لازوال علامت کے طور پر جانی جاتی ہے ۔ اڑیا موسیقی ، فن اور ادب نے ہندوستان کو بے شمار طریقوں سے مالا مال کیا ہے ۔ اڈیشہ کے لوگ ،جو اپنے عزم ، سادگی اور گرمجوشی کے لیے جانے جاتے ہیں ، نے تمام شعبوں میں قابل ذکر تعاون کیا ہے ۔ اڈیشہ آنے والے وقت میں ترقی کی نئی بلندیاں حاصل کر تا رہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا ؛
’’اتکل دیباسا کے خاص موقع پر مبارکباد ۔ اڈیشہ ایک ایسی ریاست ہے جو ثقافتی اور روحانی عظمت کی ایک لازوال علامت کے طور پرجانی جاتی ہے ۔ اڑیا موسیقی ، فن اور ادب نے ہندوستان کو بے شمار طریقوں سے مالا مال کیا ہے ۔ اڈیشہ کے لوگ ، جو اپنے عزم ، سادگی اور گرمجوشی کے لیے جانے جاتے ہیں ، نے تمام شعبوں میں قابل ذکر تعاون کیا ہے ۔ اڈیشہ آنے والے وقت میں ترقی کی نئی بلندیوں کو حاصل کرتا رہے ‘‘۔
****
ش ح۔ م ح۔ ش ت
U NO :-5200
(ریلیز آئی ڈی: 2247471)
وزیٹر کاؤنٹر : 9