وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ملک کے 99.92 فیصد گاؤں بینکنگ آؤٹ لیٹس (بینک برانچ ، بی سی ، آئی پی پی بی) کے تحت 5 کلومیٹر کے دائرے میں احاطہ شدہ  ہیں


جن دھن درشک ایپ سے بینکنگ کے بنیادی ڈھانچے کی جی آئی ایس پر مبنی نگرانی ہوتی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 MAR 2026 3:35PM by PIB Delhi

حکومت کی کوشش ملک کے تمام آباد گاؤں کے 05 کلومیٹر کے اندر بینک آؤٹ لیٹ [بینک برانچ/بزنس کرسپانڈنٹ (بی سی)/انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک (آئی پی پی بی)] کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے ۔  بینکنگ آؤٹ لیٹس کی دستیابی کی نگرانی جیوگرافک انفارمیشن سسٹم (جی آئی ایس) پر مبنی ایپلی کیشن ، یعنی جن دھن درشک (جے ڈی ڈی) ایپ کے ذریعے کی جاتی ہے ۔

جے ڈی ڈی ایپ پر بینکوں کے ذریعے اپ لوڈ کردہ ڈیٹا کے مطابق ،(6مارچ 2026 تک)  ملک کے 99.92فیصد گاؤں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے دادرا اور نگر حویلی کے 100فیصد گاؤں میں 05 کلومیٹر کے دائرے میں بینکنگ آؤٹ لیٹس (بینک برانچ/بی سی/آئی پی پی بی) کی سہولت دستیاب ہیں۔  بینکنگ کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانےکی راہ  میں بڑی رکاوٹیں رابطہ اور بنیادی ڈھانچے کی کمی کے ساتھ ہی  مناسب احاطے کی عدم دستیابی ہیں ۔

مزید برآں ، آر بی آئی کے موجودہ رہنما ہدایات کے مطابق ، غیراحاطہ شدہ  علاقوں میں بینکنگ آؤٹ لیٹس کا آغاز کا سلسلہ جاری عمل ہے جس کی دیکھ بھال ریاستی سطح کی بینکرز کمیٹی (ایس ایل بی سی)/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی سطح کی بینکرز کمیٹی (یو ٹی ایل بی سی) متعلقہ ریاستی حکومت ، ممبر بینکوں اور دیگر اسٹیک ہولڈر کے مشورے سے کرتی ہے ۔  بینک ، دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ ، آر بی آئی کی ہدایات ، ان کے کاروباری منصوبوں اور تجارتی عملداری کی روشنی میں بینکنگ آؤٹ لیٹس کھولنے کی تجاویز پر غور کرتے ہیں ۔  بینکنگ آؤٹ لیٹ کھولنے کے امکان کا مزید جائزہ لینے کے لیے بینک ضرورت کے مطابق سروے کرتے ہیں ۔

یہ معلومات وزارت خزانہ کے وزیر مملکت جناب پنکج چودھری نے آج لوک سبھا میں دی ہیں ۔

*********************

(ش ح۔ م ش ع۔ت ا)

UR-5127      


(ریلیز آئی ڈی: 2246917) وزیٹر کاؤنٹر : 8